
مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ آج اقتدار جاتا دیکھ کر”اخلاق اور اصولوں” کے پیچھے چھپنے کی بزدلی دکھا رہا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال کے دور حکومت میں 22 برس کے اپنے ہر دعوے پر یوٹرن لینے والے کا نام عمران نیازی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے عمران مافیا کی حکومت کو مسترد کردیا ہے جنہوں نے عوام سے آٹا، چینی، ادویات اور ترقی لوٹ لی، یہ عوام تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت کو مزید ایک منٹ کیلئے بھی برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1505475815919833089
سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسلسل بے ضمیری کا مظاہرہ کرنے والوں نے اپنا اقتدار جاتا دیکھ کر "اخلاق"اور"اصولوں" کے پیچھے چھپنے کی بزدلی کا مظاہرہ کرنا شروع کردیا ہے۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ انہوں نے جتنی بڑی بڑی باتیں کی تھیں اتنے ہی کم ظرف طرز عمل کا مظاہرہ کیا گیا ہے، عمران خان بدترین مہنگائی، بے روزگاری اور ہر محاذ پراپنی حکومت کی ناکامی کو بھول سکتے ہیں مگر پاکستان کے عوام یہ نہیں بھول سکتے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/19shahbazresponse.jpg