
سیالکوٹ میں شاعر مشرق علامہ اقبال کی والدہ کے نام سے منسوب ایک میٹرنٹی اسپتال کا نام تبدیل کرکے اس کو وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے والد کے نام سے منسوب کردیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وفاقی وزیر عثمان ڈار کی والدہ اور خواجہ آصف کے خلاف الیکشن لڑنے والی امیدوار ریحانہ ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ علامہ اقبال کی والدہ کے نام سے منسوب امام بی بی میٹرنٹی اسپتال کا نام تبدیل کرکے خواجہ آصف نے اپنے والد کے نام سے منسوب کرتے ہوئے خواجہ صفدر میٹرنٹی اسپتال رکھ دیا ہے، اس اسپتال کو بنانے کیلئے عمران خان کی حکومت نے تین کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس اسپتال پر شوکت خانم نہیں لکھا تھا، علامہ اقبال کی والدہ کے نام کی تختی کو ہٹایا گیا ہے، عمران خان کے دور میں سیالکوٹ میں ہونے والے فلاحی منصوبوں پر میرے بیٹے عثمان ڈار یا میرے کسی خاندان کے فرد کی نہیں ٹیکس پیئرز کے ناموں کی تختیاں لگائی گئیں، خواجہ آصف سے مطالبہ ہے اسپتال کا نام واپس علامہ اقبال کی والدہ سے منسوب کیا جائے۔
https://twitter.com/x/status/1776932203093454940
پی ٹی آئی کراچی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حلوائی کی دوکان پر نانا کی کی فاتحہ، یہ کوئی ٹرسٹ یا چریییٹ ہسپتال نہں۔، سرکاری پسوجں سے بننے اور چلنے والا سرکاری ہسپتال ہے،ساہلکوٹ مںئ علامہ اقبال کی والدہ کے نام سے منسوب، امام بی بی مٹرھنٹی ہسپتال کا نام تبدیل کر کے خواجہ آصف نے اپنے والد سے منسوب کرتے ہوئے خواجہ صفدر مٹر نٹی ہسپتال رکھ دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1776981230984016270
ارشاد بھٹی نے کہا سیالکوٹ میں علامہ اقبال کی والدہ کےنام پر جو ہسپتال تھا اسکا نام بدل کر خواجہ آصف کے والد کے نام پر کر دیا گیا ہے۔۔ماشاءاللہ۔۔یہ بھی ذہنوں میں رہے کہ حکیم الامت،شاعرِ مشرق علامہ اقبال نے پاکستان کا خواب دیکھا جبکہ خواجہ صفدر ضیاءالحق شورٰی کے ممبر تھے
https://twitter.com/x/status/1777023579294446019
ایک صارف نے اسپتال کے سابقہ اور موجودہ بورڈز کی تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ خواجہ آصف کی یہ شرمناک حرکت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1776941333564805197
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ارسلان بلوچ نے کہا کہ کس قدر بے شرم، واہیات اور گرے ہوئے لوگ ہیں یہ، علامہ اقبال کی والدہ کا نام ہٹا کر اپنے والد کا نام لکھ دیا۔
https://twitter.com/x/status/1776943534878109938
سینئر وکیل سید نعیم بخاری نے کہا کہ انکا بس چلے تو بانی پاکستان مریم کا دادا اور شاعر مشرق رفیق تارڑ کو بنا کر کتابیں چھاپ دیں،شیطان بھی دیکھ کر شرماتا ہو گا۔
https://twitter.com/x/status/1776954244295188496
جبران جدون نے کہا کہ خواجہ آصف کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حاا ہوتی ہے جو آپ کے اندر نام کی بھی نہیں ہے، علامہ اقبال کی والدہ کے نام کی جگہ اپنے والد صاحب کا نام ہسپتال کے نام سے منسوب کر دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1776972421251162398
https://twitter.com/x/status/1776953432156381432
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/16khahhbabsbovverhhppnac.png
Last edited by a moderator: