اقبال پر رحم فرمائیے

Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)

انٹرنیٹ کی دُنیا میں اور بالخصوص فیس بُک پر اقبال کے نام سے بہت سے ایسے اشعار گردِش کرتے ہیں جن کا اقبال کے اندازِ فکر اور اندازِ سُخن سے دُور دُور کا تعلق نہیں۔ کلامِ اقبال اور پیامِ اقبال سے محبت کا تقاضا ہے، اور اقبال کا حق ہے کہ ہم ایسے اشعار کو ہرگز اقبال سے منسوب نہ کریں جو اقبال نے نہیں کہے۔ ذیل میں ایسے اشعار کی مختلف اقسام اور مثالیں پیشِ کی جاتی ہیں

۔ پہلی قسم ایسے اشعار کی ہے جو ہیں تو معیاری اور کسی اچھے شاعر کے، مگر اُنہیں غلطی سے اقبال سے منسوب کر دیا جاتا ہے۔ ایسے اشعار میں عموماََ عقاب، قوم، اور خودی جیسے الفاظ کے استعمال سے قاری کو یہی لگتا ہے کہ شعر اقبال کا ہی ہے۔ مثالیں

تندیِ بادِ مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کیلئے
- سید صادق حسین

اسلام کے دامن میں اور اِس کے سِوا کیا ہے
اک ضرب یَدّ اللہی، اک سجدہِ شبیری
- وقار انبالوی

خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا
- ظفرعلی خان

۔ پھر ایسے اشعار ہیں جو ہیں تو وزن میں مگر الفاظ کے چناؤ کے لحاظ سے کوئی خاص معیار نہیں رکھتے یا کم از کم اقبال کے معیار/اسلوب کے قریب نہیں ہیں۔ مثالیں

عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی
یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی
حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟
- نامعلوم

تِری رحمتوں پہ ہے منحصر میرے ہر عمل کی قبولیت
نہ مجھے سلیقہِ التجا، نہ مجھے شعورِ نماز ہے
- نامعلوم

سجدوں کے عوض فردوس مِلے، یہ بات مجھے منظور نہیں
بے لوث عبادت کرتا ہوں، بندہ ہُوں تِرا، مزدور نہیں
- نامعلوم

۔ بعض اوقات لوگ اپنی بات کو معتبر بنانے کے لئے واضح طور پر من گھڑت اشعار اقبال سے منسوب کر دیتے ہیں۔ مثلاََ یہ اشعار غالباََ شدت پسندوں کے خلاف اقبال کے پیغام کے طور پر استعمال کئے جاتے ہیں جبکہ اِن کا اقبال سے دُور دُور تک کوئی تعلق نہیں

اللہ سے کرے دور ، تو تعلیم بھی فتنہ
املاک بھی اولاد بھی جاگیر بھی فتنہ
ناحق کے لیے اٹھے تو شمشیر بھی فتنہ
شمشیر ہی کیا نعرہ تکبیر بھی فتنہ

سرفراز ںزمی

۔ اِسی طرح اقبال کو اپنا حمایتی بنانے کی کوشش مختلف مذہبی و مسلکی جہتوں سے بھی کی جاتی ہے۔ مثلاََ

پوچھتے کیا ہو مذہبِ اقبال
یہ گنہگار بو ترابی ہے
- نامعلوم

وہ روئیں جو منکر ہیں شہادتِ حسین کے
ہم زندہ وجاوید کا ماتم نہیں کرتے
- نامعلوم

بیاں سِرِ شہادت کی اگر تفسیر ہو جائے
مسلمانوں کا کعبہ روضہء شبیر ہو جائے
- نامعلوم

نہ عشقِ حُسین، نہ ذوقِ شہادت
غافل سمجھ بیٹھا ہے ماتم کو عبادت
- نامعلوم

قتل حسین اصل میں مرگ یزید ھے
اسلام زندہ ھوتا ہےہر کربلا کے بعد۔

مولانہ محمد علی جوہر

۔ پانچواں گروپ 'اے اقبال' قسم کے اشعار کا ہے جن میں عموماََ انتہائی بے وزن اور بے تُکی باتوں پر انتہائی ڈھٹائی سے 'اقبال' یا 'اے اقبال' وغیرہ لگا کر یا اِس کے بغیر ہی اقبال کے نام سے منسوب کر دیا جاتا ہے۔ اِس قسم کو پہچاننا سب سے آسان ہے کیونکہ اِس میں شامل 'اشعار' دراصل کسی لحاظ سے بھی شعری معیار نہیں رکھتے اور زیادہ تر اشعار کہلانے کے لائق بھی نہیں ہیں۔ مثالیں

کیوں منتیں مانگتا ہے اوروں کے دربار سے اقبال
وہ کون سا کام ہے جو ہوتا نہیں تیرے پروردگار سے؟

تیرے سجدے کہیں تجھے کافر نہ کر دیں اقبال
تُو جُھکتا کہیں اور ہے اور سوچتا کہیں اور ہے!

دل پاک نہیں ہے تو پاک ہو سکتا نہیں انساں
ورنہ ابلیس کو بھی آتے تھے وضو کے فرائض بہت

مسجد خدا کا گھر ہے، پینے کی جگہ نہیں
کافر کے دل میں جا، وہاں خدا نہیں

کرتے ہیں لوگ مال جمع کس لئے یہاں اقبال
سلتا ہے آدمی کا کفن جیب کے بغیر

میرے بچپن کے دِن بھی کیا خوب تھے اقبال
بے نمازی بھی تھا، بے گناہ بھی

وہ سو رہا ہے تو اُسے سونے دو اقبال
ہو سکتا ہے غلامی کی نیند میں وہ خواب آزادی کے دیکھ رہا ہو

گونگی ہو گئی آج زباں کچھ کہتے کہتے
ہچکچا گیا میں خود کو مسلماں کہتے کہتے
یہ سن کہ چپ سادھ لی اقبال اس نے
یوں لگا جیسے رک گیا ہو مجھے حیواں کہتے کہتے

منقول
 
Res1Pect

Minister (2k+ posts)
Very right ...

In fact, most people today only have the following sort of relationship with IQBAL Rehmatullah Aleh

شاعر مشرق سے بس اتنی سی نسبت ہے مجھے
میں نے بنوا لی ہے کوٹھی گلشن اقبال میں
 
imran_hosein_fan

shukar karo ashiyana iqbal mein nhe banai :ROFLMAO::ROFLMAO:
 
taban

Chief Minister (5k+ posts)
Very right ...

In fact, most people today only have the following sort of relationship with IQBAL Rehmatullah Aleh

شاعر مشرق سے بس اتنی سی نسبت ہے مجھے
میں نے بنوا لی ہے کوٹھی گلشن اقبال میں
:):):):):):):):):)
 
TahiraUmmemomina

MPA (400+ posts)
رحم اُٹھ گیا ہے ہمارے معاشرے سے ۔۔۔ ہم نے قائد پہ رحم نہیں کیا تو اقبال پہ کیسے کریں گے
 
Baba Shuja

Politcal Worker (100+ posts)
وڑائچ صاحب، برائے مہربانی دوسروں سے زیادہ آپ اقبال پر رحم فرمائیں جنہیں اقبال شناسی کا دعویٰ ہے۔

آپ نے بغیر ادنیٰ تحقیق انٹرنیٹ پر پڑے ٹوٹے جوڑ کر ایک تھریڈ بنا دیا۔ اس کاروائی سے آپکی ٹوٹے جوڑنے کی محنت تو ثابت ہو گئی لیکن آپکی اقبال شناسی کا پردہ بھی چاک ہو گیا۔ حضرت علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کی خانوادہِ رسالت و امامت سے عقیدت کا کیا عالم تھا جاننے کیلئے رموزِ خودی کے چند اشعار ملاحضہ فرمائیے:۔

مریم از یک نسبت عیسی عزیز
از سه نسبت حضرت زهرا عزیز
نور چشم رحمة للعالمین
آن امام اولین و آخرین
بانوی آن تاجدار هَل اَتی
مرتضی مشکل گشا شیرخدا
مادر آن مرکز پرگار عشق
مادر آن کاروان سالار عشق

آگے چل کر سیدہ کائنات فاطمہ سلام اللہ علیہا کی بابت مزید فرماتے ہیں:۔
رشتہ آئیں حق زنجیر پاست

پاس فرمان جناب مصطفی است
ورنہ گرد تربتش گردیدمی
سجدہ ہا بر خاک او پاشیدمی

ترجمہ: شریعت میرے پاؤں کی زنجیر ہے اور رسول خدا کا فرمان ملحوظ ہے وگرنہ میں ان (فاطمہ سلام اللہ علیہا) کی قبر کا طواف کرتا اور انکی خاک پر سجدے کرتا۔

آپکو مذکورہ بالا یک نمونہِ کلام سے اقبال کی جنابِ سیدہ سلام اللہ و مولا علی مشکل کشا علیہ السلام سے عقیدت کا اندازہ ہو گیا ہوگا۔ یہ تو وہ کلام ہے جو رموز خودی میں مطبوعہ ہے اِس سے کہیں بڑھ کر اظہارِ عقیدت اقبال کے مجموعہ کلام " کلیات باقیاتِ اقبال" میں موجود ہے۔ محمد و آل محمد علیہم السلام سے اقبال کی بے پناہ عقیدت کی بنا پر آپکو گاہے بگاہے شیعہ بھی کہا جانے لگا جس کا اظہار آپ نے بانگَ درا میں اپنی ایک نظم "ز ہد اور رندی" میں کچھ ان الفاط میں کیا ہے، بقول ایک ملا اپنے بارے میں آپ خود فرماتے ہیں :۔

ہے اس کی طبیعت میں تشیع بھی ذرا سا
تفضیل علی ہم نے سنی اس کی زبانی

یہ تو تھا اقبال کا علی و بتول سے رشتہ عقیدت کا ہلکا سا تعارف و پس منظر۔ اب آتے ہیں آپکے تھریڈ میں زیرِ اعتراض شعر
پوچھنے کیا ہو مذہبِ اقبال

یہ گنہگار بو ترابی ہے

بلا شبہ یہ حضرت علامہ اقبال کا کلام ہے جو "کلیات باقیات اقبال" میں موجود ہے۔ حکومت پاکستان کے قائم کردہ ادارہ "اقبال اکیڈمی" کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود ہے، جسے اقبال اکیڈمی نے اپنی آفیشل کپیسٹی میں شئع کیا ہے لہذا اسکی صحت و سند میں رتی برابر غلطی کی گنجائش نہیں رہتی۔
مکمل غزل/نظم یوں ہے:۔

میں تو کچھ اور ہو گیا جب سے
تیری محفل میں باریابی ہے
حسن مرتا ہے پردہ داری پر
عشق کو شوقِ بے حجابی ہے
موت کے بعد دیکھیے کیا ہو
زندگی میں تو سو خرابی ہے
بادہ کش ہے نگاہ ، گلشن میں
پھول ساغر ، کلی گلابی ہے
آدمی کام کا نہیں رہتا
عشق میں یہ بڑی خرابی ہے
لن ترانی بھی طور سوزی بھی
پردے پردے میں بے حجابی ہے
پوچھتے کیا ہو مذہبِ اقبال
یہ گنہ گار بوترابی ہے

اقبال سائبر لائبریری
http://iqbalcyberlibrary.net//en/2530.html

کتاب کا ڈائریکٹ پی ڈی ایف لنک، صفحہ 263 -64
http://iqbalcyberlibrary.net//pdf/2530.pdf​
 
Last edited:

Baba Shuja

Politcal Worker (100+ posts)
ناچیز نے اوپر پوسٹ میں ٹھوس اور نا قابلِ تردید حوالوں سے ثابت کیا ہے کہ اقبال در حقیقت " بو ترابی" تھے جس کا اعتراف آپ نے خود اپنی غزل کے مقطع میں بھی کیا ہے ۔
مجھے خدشہ ہے کہ یہاں اگر اقبال کی خاندانِ محمد و علی علیہم السلام سے عقیدت کے مذید پھول نچھاور کر دوں تو کچھ لوگوں پر انگاروں کے مانند پڑیں۔

ولایتِ امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام و کربلا سے اقبال کا انس و عشق صاحبانِ تنگ نظر کیلئے ایک حیرت کدہ ہوگا۔ شاید اسی لیے اُس وقت کے تکفیری حضرت علامہ اقبال رحمہ اللہ علیہ کو کافر کہتے تھے۔
 
Last edited:

منتظر

Minister (2k+ posts)

انٹرنیٹ کی دُنیا میں اور بالخصوص فیس بُک پر اقبال کے نام سے بہت سے ایسے اشعار گردِش کرتے ہیں جن کا اقبال کے اندازِ فکر اور اندازِ سُخن سے دُور دُور کا تعلق نہیں۔ کلامِ اقبال اور پیامِ اقبال سے محبت کا تقاضا ہے، اور اقبال کا حق ہے کہ ہم ایسے اشعار کو ہرگز اقبال سے منسوب نہ کریں جو اقبال نے نہیں کہے۔ ذیل میں ایسے اشعار کی مختلف اقسام اور مثالیں پیشِ کی جاتی ہیں

۔ پہلی قسم ایسے اشعار کی ہے جو ہیں تو معیاری اور کسی اچھے شاعر کے، مگر اُنہیں غلطی سے اقبال سے منسوب کر دیا جاتا ہے۔ ایسے اشعار میں عموماََ عقاب، قوم، اور خودی جیسے الفاظ کے استعمال سے قاری کو یہی لگتا ہے کہ شعر اقبال کا ہی ہے۔ مثالیں

تندیِ بادِ مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کیلئے
- سید صادق حسین

اسلام کے دامن میں اور اِس کے سِوا کیا ہے
اک ضرب یَدّ اللہی، اک سجدہِ شبیری
- وقار انبالوی

خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا
- ظفرعلی خان

۔ پھر ایسے اشعار ہیں جو ہیں تو وزن میں مگر الفاظ کے چناؤ کے لحاظ سے کوئی خاص معیار نہیں رکھتے یا کم از کم اقبال کے معیار/اسلوب کے قریب نہیں ہیں۔ مثالیں

عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی
یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی
حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟
- نامعلوم

تِری رحمتوں پہ ہے منحصر میرے ہر عمل کی قبولیت
نہ مجھے سلیقہِ التجا، نہ مجھے شعورِ نماز ہے
- نامعلوم

سجدوں کے عوض فردوس مِلے، یہ بات مجھے منظور نہیں
بے لوث عبادت کرتا ہوں، بندہ ہُوں تِرا، مزدور نہیں
- نامعلوم

۔ بعض اوقات لوگ اپنی بات کو معتبر بنانے کے لئے واضح طور پر من گھڑت اشعار اقبال سے منسوب کر دیتے ہیں۔ مثلاََ یہ اشعار غالباََ شدت پسندوں کے خلاف اقبال کے پیغام کے طور پر استعمال کئے جاتے ہیں جبکہ اِن کا اقبال سے دُور دُور تک کوئی تعلق نہیں

اللہ سے کرے دور ، تو تعلیم بھی فتنہ
املاک بھی اولاد بھی جاگیر بھی فتنہ
ناحق کے لیے اٹھے تو شمشیر بھی فتنہ
شمشیر ہی کیا نعرہ تکبیر بھی فتنہ

سرفراز ںزمی

۔ اِسی طرح اقبال کو اپنا حمایتی بنانے کی کوشش مختلف مذہبی و مسلکی جہتوں سے بھی کی جاتی ہے۔ مثلاََ

پوچھتے کیا ہو مذہبِ اقبال
یہ گنہگار بو ترابی ہے
- نامعلوم

وہ روئیں جو منکر ہیں شہادتِ حسین کے
ہم زندہ وجاوید کا ماتم نہیں کرتے
- نامعلوم

بیاں سِرِ شہادت کی اگر تفسیر ہو جائے
مسلمانوں کا کعبہ روضہء شبیر ہو جائے
- نامعلوم

نہ عشقِ حُسین، نہ ذوقِ شہادت
غافل سمجھ بیٹھا ہے ماتم کو عبادت
- نامعلوم

قتل حسین اصل میں مرگ یزید ھے
اسلام زندہ ھوتا ہےہر کربلا کے بعد۔

مولانہ محمد علی جوہر

۔ پانچواں گروپ 'اے اقبال' قسم کے اشعار کا ہے جن میں عموماََ انتہائی بے وزن اور بے تُکی باتوں پر انتہائی ڈھٹائی سے 'اقبال' یا 'اے اقبال' وغیرہ لگا کر یا اِس کے بغیر ہی اقبال کے نام سے منسوب کر دیا جاتا ہے۔ اِس قسم کو پہچاننا سب سے آسان ہے کیونکہ اِس میں شامل 'اشعار' دراصل کسی لحاظ سے بھی شعری معیار نہیں رکھتے اور زیادہ تر اشعار کہلانے کے لائق بھی نہیں ہیں۔ مثالیں

کیوں منتیں مانگتا ہے اوروں کے دربار سے اقبال
وہ کون سا کام ہے جو ہوتا نہیں تیرے پروردگار سے؟

تیرے سجدے کہیں تجھے کافر نہ کر دیں اقبال
تُو جُھکتا کہیں اور ہے اور سوچتا کہیں اور ہے!

دل پاک نہیں ہے تو پاک ہو سکتا نہیں انساں
ورنہ ابلیس کو بھی آتے تھے وضو کے فرائض بہت

مسجد خدا کا گھر ہے، پینے کی جگہ نہیں
کافر کے دل میں جا، وہاں خدا نہیں

کرتے ہیں لوگ مال جمع کس لئے یہاں اقبال
سلتا ہے آدمی کا کفن جیب کے بغیر

میرے بچپن کے دِن بھی کیا خوب تھے اقبال
بے نمازی بھی تھا، بے گناہ بھی

وہ سو رہا ہے تو اُسے سونے دو اقبال
ہو سکتا ہے غلامی کی نیند میں وہ خواب آزادی کے دیکھ رہا ہو

گونگی ہو گئی آج زباں کچھ کہتے کہتے
ہچکچا گیا میں خود کو مسلماں کہتے کہتے
یہ سن کہ چپ سادھ لی اقبال اس نے
یوں لگا جیسے رک گیا ہو مجھے حیواں کہتے کہتے

منقول
وڑائچ صاحب میں آپ لوگوں کے اندر جو بغض اہلبیت کو دیکھتا ہوں تو یقین مانیں بنو امیہ کا دور یاد آ جاتا ہے جدھر فضائل علی بیان کرنا جرم تھا اور ستر سال تک وہ بد بخت سب شتم کرتے رہے اور اس بد رسم کے نتیجے میں حضرت امام نسائی جو کے اہلسنت کی برگزیدہ شخصیت تھے ان کو بھی نہیں بخشا اور مولا علی کے فضائل کی کتاب لکھنے پر اور معاویہ بن ہندہ کے فضائل سے انکاری ہونے پر ان کو اتنا تشدد کیا گیا کے وہ شہید ہو گئے اسی طرح محبان علی شعیان علی ابن ہجر میسم تمار قنبر ان کو بھی شہید کر دیا گیا جرم صرف مودت آل رسول تھی
آپ لوگ کس منہ سے رسول خدا کی محبت کا دعوه کرتے ہیں میری اولاد کے ساتھ اگر ناجائز بغض اگر میرے سگے بہن بھائی بھی کریں تو میں ان کو بھی معاف نہ کروں اور آپ لوگ اس بغض میں اتنے اندھے ہو چکے ہیں کے ان کی اولاد کی شان میں گر اقبال نے کلمات ادا کر ہی دیے تو آپ کو ہضم نہ ہو سکے نبی پاک کی سب سے بڑی توہین یہی ہے کے ان کے بعد ان کی آل اولاد کے ساتھ بغض رکھا گیا ان کو قتل کیا گیا نا حق اور ان کے ذکر پر بھی پابندی لگائی گئی لیکن آج دیکھ لیں عراق میں اربعین کا اجتماع جو ہوتا ہے اس میں کروڑں لوگ پوری دنیا سے شرکت کرتے ہیں جو کے آپ ناصبیوں کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے
آپ لوگوں کے اس بغض عناد کی بنا پر مجھے پورا یقین ہے کے آپ کو روز محشر کبھی بھی شفاعت نصیب نہیں ہو گی آقاۓ دو جہاں سرور کونین خاتم الانبیا کی اور جس بغض کا آپ نے مظاھرہ کیا ہے مولاے کائنات کے دونوں بیٹے اس جنت کے وارث ہیں وہ کبھی بھی آپ کو ادھر کی ہوا بھی نہیں لگنے دیں گے یہ تو کیا پل صراط پر آپ کو پروانہ مولا علی ہی نہیں ملے گا کیوں کے آپ ان کی ولایت کے انکاری ناصبی ہیں ورنہ اگر یہ اشعار اقبال کے نہیں بھی تھے تو بھی یہ ان کی فضیلت ہی بیان کر رہے تھے جو کے آپ کو گوارہ نہیں الله پاک آپ کو روز محشر آل سفیان کی پوری ٹیم کے ساتھ محشور فرماے امین اور مجھ کو جو کے اقبال رحم الله علیہ کے اشعار کے مطابق خود کو بو ترابی کہلوانا پسند کرتا ہوں کو ان کی شفاعت نصیب کرےان چند جملوں کے عیوض امین یا رب العالمین

نوٹ جناب بابا شجاع صاحب کا بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے وڑائچ صاحب کا علمی اور ناقابل تردید رد فرمایا الله پاک آپ کی اس کوشش کو قبول فرماے اور اقاے دو جہاں کی شفاعت نصیب فرماے امین
 
برادرمنتظر، نا چیز نے کبھی اقبال شناسی یا کسی بھی قسم کا محقق ہونےکا دعوی کبھی نئیں کیا. جو حوالہ آپ نے دیا سر آنکھوں پر. بندہ ایک گنہگار مسلمان ہے جس نے دین صرف محکمات کی حد تک سیکھا ہے....جتنا روز مرہ کی زندگی میں کام آسکے. ہاں البتہ یہ میرا ایمان ہے کہ جس دل میں بغض اہل بیت کا ذرا سا بھی شائبہ ہو اسکا ایمان سے کسی قسم کا تعلق نہیں ہو سکتا. روحانیت کا تو وجود ہی حب علی کے بغیر نا پید ہے. میں تقریبا ٨ سال سے زیادہ عرصہ سے اس فورم پر ہوں اور آپ سے یہاں واسطہ بھی رہتا ہے. آپ نے مجھے شاذ ہی تفرقہ بازی والے متنازع میں تھریڈز میں حصہ لیتے ہووے پایا ہو گا. آپ نے میرے بارے جس قسم کی راے کا اظہار کیا اس پر تعجب اور دکھ ضرور ہوا. الله ہماری رہ نمائی فرماے. آمین
.​
 
Last edited:

منتظر

Minister (2k+ posts)

برادرمنتظر، نا چیز نے کبھی اقبال شناسی یا کسی بھی قسم کا محقق ہونےکا دعوی کبھی نئیں کیا. جو حوالہ آپ نے دیا سر آنکھوں پر. بندہ ایک گنہگار مسلمان ہے جس نے دین صرف محکمات کی حد تک سیکھا ہے....جتنا روز مرہ کی زندگی میں کام آسکے. ہاں البتہ یہ میرا ایمان ہے کہ جس دل میں بغض اہل بیت کا ذرا سا بھی شائبہ ہو اسکا ایمان سے کسی قسم کا تعلق نہیں ہو سکتا. روحانیت کا تو وجود ہی حب علی کے بغیر نا پید ہے. میں تقریبا ٨ سال سے زیادہ عرصہ سے اس فورم پر ہوں اور آپ سے یہاں واسطہ بھی رہتا ہے. آپ نے مجھے شاذ ہی تفرقہ بازی والے متنازع میں تھریڈز میں حصہ لیتے ہووے پایا ہو گا. آپ نے میرے بارے جس قسم کی راے کا اظہار کیا اس پر تعجب اور دکھ ضرور ہوا. الله ہماری رہ نمائی فرماے. آمین.​
وڑائچ صاحب میرا مقصد ہر گز تذلیل کرنا نہیں تھا اور نہ ہے افسوس مجھے ہے کے لوگ فضائل علی کو ہضم کرنے کی سکت نہیں رکھتے ہیں اور ابھی تک خود کو بنو امیہ کے دور میں سمجھتے ہیں
اگر آپ اقبال شناسی پر مکمل عبور نہیں رکھتے ہیں تو پھر آپ کو یہ زحمت کیوں کرنی پڑی ؟ اور اپ نے ان اشعار کو ہی کیوں چنا اور اگر یہ آپ کی زحمت نہیں بلکے کسی تحریر کو آپ نے ادھر کاپی پیسٹ کیا تب بھی سوچنا چاہیے تھا کے مولا علی یا مولا حسین کی کیا منزلت ہے ؟ بیشک مسلمانوں نے انکو ان کا مقام نہیں دیا لیکن یہ اقاے نامدار سرور کونین کے اہلبیت ہیں اور خدا ان کی طہارت کی گواہی دیتا ہے اور ان کا ذکر عبادت ہے ان کی ولایت کے بغیر جنت کا سوچنا بھی عبس ہو گا آپ سے گزارش ہو گی کے آپ ایک اچھے دوست ہیں اپنی عاقبت کو ان چند مٹھی بھر لوگوں کے ہاتھوں مت خراب کریں خود تحقیق کریں کے حق کیا ہے اقبال یا غالب یا پھر میر ہوں یہ مولاے کائنات کی شان بیان کر نے کا حق ادا کر ہی نہیں سکتے ہیں سواے کوشش کے جو انہوں نے کی
آپ دل چھوٹا نہ کریں میرا مقصد اصلاح کرنا ہے آپ سے گزارش ہے کے کچھ کتب مذھب اہلبیت کے بارے جو ہون کسی اچھے مصنف کی ان کا مطالہ کریں ان شاء الله حق سامنے آ جاے گا میرے الفاظوں سے آپ کی اگر دل شکنی ہوئی ہے تو بندہ نہ چیز معزرت خواں ہے
 
Ali raza babar

Mera khayal hai yeh post Khud ki nahi hai Wadaich ki , yeh Copied hai kaheen sey tabhi content per ghaur nahi kea
 
منتظر

Minister (2k+ posts)
Mera khayal hai yeh post Khud ki nahi hai Wadaich ki , yeh Copied hai kaheen sey tabhi content per ghaur nahi kea
اسلام علیکم خان صاحب وڑائچ صاحب کو جس کی تلاش تھی وہ ان کو ملا تو انہوں نے فورا ہی تھریڈ بنا لیا اصل میں بندے کو جو چیز بھاتی ہے وہ اسی کو دکھاتا ہے ہمیں فضائل امیر المومنین بھاتے ہیں ہم وہ دکھاتے ہیں ہم نے بھی کیادکھانے رسول خدا کا فرمان ہے کے علی تماری فضیلت میں یا اللہ جانتے ہیں ہمیں تو جو تھوڑا بہت ملا وہ ہم پیش کر دیتے ہیں آپ سنایں بہت دنوں بعد آپ کا قوٹ دیکھنے کو ملا ہمیں بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا
 
Back
Top