
امارات اسلامیہ افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغانستان میں خواتین کیلئے مشکلات نہیں ہیں، مشکلات ہیں تو میڈیا میں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں منعقد ہونے والے او آئی سی وزرائے خارجہ میں شریک افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے کہ ان سے افغانستان میں طالبان حکومت کے بعد خواتین کے حقوق کے حوالے سے متعلق سوال کیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1472499931634147333
امیر خان متقی نے صحافیوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ ہم مسلمان ہیں اور افغانستان کی قیادت عالم ہے ، چند روز قبل بھی خواتین کے حقوق کو یقینی بنانے سے متعلق ایک فیصلہ کیا گیا جس کے بعد اس حوالے سے فرمان بھی جاری کیا گیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1472522190117646342
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی جو خواتین ہیں انہیں کوئی مشکل نہیں ہے مشکل اگر ہے تو وہ میڈیا میں ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں امریکی فوج کے انخلا کے بعد انسانی المیے سے متعلق صورتحال اور معاشی و اقتصادی معاملات سے نمٹنے کے حوالے سے مشاورت کیلئے او آئی سی کے صدر سعودی عرب کی دعوت پر وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہورہا ہے جس میں او آئی سی کے تمام اراکین مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12amiragnfeml.jpg