
وفاقی حکومت نے عسکری اداروں پر الزامات لگانے پر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے ہیڈ آف انویسٹی گیشن یونٹ زاہد گشکوری نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری معلومات کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے عمران خان اور تحریک انصاف کی قیادت کی طرف سے عسکری اداروں پر الزامات لگانے کے حوالے سے اسلام آباد میں 2 اجلاس کیے جا رہے ہیں اور ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے وفاقی حکومت نے عسکری اداروں پر الزامات لگانے پر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لیے وزارت قانون سے رائے بھی طلب کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان، اسد عمر اور اعجاز احمد چوہدری کی طرف سے عسکری اداروں پر جو الزامات عائد کیے گئے ہیں ان کے حوالے 12 گھنٹوں میں ٹھوس ثبوت پیش نہ کیے گئے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے ہر فورم استعمال کیا جائے گا۔ اس معاملے پر عسکری قیادت نے وفاقی حکومت کو قانون کارروائی کرنے کی سفارش کی تھی ۔ وزارت قانون کی قانونی ٹیم جو اعظم نذیر تارڑ، ایاز صادق ودیگر اس حوالے سے قانونی مشاورت کے بعد وفاقی حکومت کی طرف سے قانونی کارروائی کرنے کا حتمی اعلان کیے جائے گا۔وزارت قانون بھی اس حوالے سے اپنی رائے دے گی۔
انہوں نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت یا دیگر لوگوں کی طرف سے عسکری اداروں کے افسران کے نام لے کر تنقید کرتے ہوئے الزامات لگائے جا رہے ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے جس کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ آج ہی ایک ٹیم تشکیل دے دی جائے گی جو خاص طور پر عسکری اداروں پر الزامات لگانے والے افراد کے خلاف کارروائیاں کرے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ذرائع کے مطابق حکومت نے اس بات فیصلہ کر لیا ہے کہ اگر تحریک انصاف کی قیادت ٹھوس شواہد یا ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہتی ہے تو پارٹی کی قیادت کے خلاف آرٹیکل 19 کے تحت کارروائی کی جائے گی جبکہ وزیر داخلہ کی طرف سے ہتک عزت کا دعویٰ بھی دائر کیا جائے گا اور عسکری قیادت کی طرف سے وزارت دفاع کے توسط سے ایک سمری بھیجی گئی ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت کی طرف سے عسکری اداروں کے افسران کے خلاف لگائے الزامات کے شواہد اور ثبوت پیش نہیں کیے جاتے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15shehbgkaraikhan.jpg