
کاش نیشنل سکیورٹی کمیٹی اجلاس کے اعلامیہ میں عمران خان کو کھلے دل سے مذاکرات کی پیشکش کی جاتی لیکن ایسا نہیں ہوا! کامران خان
تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے 2روزہ اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق معاشی آزادی حاصل کیے بغیر ملکی خودمختاری دبائو میں رہتی ہے اس لیے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے کمیٹی کی طرف سے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ریاست پوری قوت کے ساتھ دہشت گردی پر قابو پائے گی جبکہ کرنسی کی غیرقانونی نقل وحمل ، حوالہ ہنڈی کے کاروبار کو روکنے پر بھی اتفاق ہوا۔
سینئر صحافی وتجزیہ نگار کامران خان نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اعلامیہ کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ: دو روز پاکستان کی اعلیٰ ترین فوجی و سول قیادت سر جوڑ کر بیٹھی ملک کو اپنی تاریخ کے بدترین معاشی سیاسی و سکیورٹی بحرانوں کے مجموعے سے کیسے آزاد کروائیں! وزیر اعظم ہاؤس کا اعلامیہ بتا رہا ہے اس عظیم اجلاس میں کونسے عظیم ترین فیصلے کیے گئے! ہائے ہائے!
https://twitter.com/x/status/1609950993805869056
انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: کاش نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے دو روزہ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ ملک کو معاشی سیاسی تباہ کاری سے نکالنے کے لیے قومی مفاہمت کی طرف سفرکے عزم کا اظہار کرتا! وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان عمران خان کو کھلے دل سے مذاکرات کی پیشکش کرتا! ایسا نہیں ہوا! اب نکالے تنہا شہباز حکومت پاکستان کو اس دلدل سے!
https://twitter.com/x/status/1609945974075699200
دریں اثنا کامران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: غیر سیاسی نگران حکومت کا فوری قیام، ملک میں جاری سیاسی ہیجان سے آزادی آج ہر شہری و کاروباری کی اولین خواہش اور دعا ہے!
اسی وجہ سے طویل مدتی غیر سیاسی حکومت قیام کی خبروں یا افواہوں نے مسلسل تین چار دن پی ایس ایک انڈیکس میں بہتری کے آثار پیدا کردئیے ہیں، قوم سیاست میں طویل مدتی وقفہ مانگ رہی ہے!
https://twitter.com/x/status/1609900395350069248
علاوہ ازیں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ثابت قدمی اور آہنی عزم کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں کی جائیں گی، ملکی سلامتی چیلنج کرنے والوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، قوم کی دعائیں ملک کی بہادر افواج کے ساتھ ہیں، ملک کا چپہ چپہ امن کا گہوارہ بنائیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15NSCkamrakha%20tnz.jpg