
یہ ایک گھنٹے میں کیا ماجرا ہوگیا کہ ن لیگیوں کا چہرہ ہرا ہوگیا! حالات نے کھایا پلٹا تو جذبات کا رخ بھی ہوگیا الٹا
گزشتہ روز پرویزالٰہی اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب رہے جس سے مسلم لیگ ن کی خوشیاں ماند پڑگئیں۔۔ ن لیگ نے بلندوبانگ دعوے کئے تھے لیکن یہ دعوے گزشتہ رات تتر بتر ہوگئے جب پرویزالٰہی 186 ووٹ لینے میں کامیاب رہے۔
نجی چینل اے آروائی نے اس پر پیکیج بنادیا جس میں ن لیگی ارکان کو مایوس دکھایا گیا، کہیں ن لیگ والے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ رہے ہیں تو کہیں لڑجھگڑ کر واک آؤٹ کررہے ہیں، مریم اورنگزیب کا مشہورجملہ روئیں چیخیں پیٹیں شامل کیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1613441975424028675
اس پیکیج میں مریم نواز کا جملہ بھی شامل کیا گیا جس میں وہ کہتی ہیں کہ ایسی عبرتناک شکست توبہ توبہ توبہ۔۔
حنابرویز بٹ کی تصویر بھی شوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز رہی جس میں وہ پریشانی اور حیرانی کے عالم میں نظرآرہی ہیں۔

علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر 2 تصاویر کافی وائرل ہورہی ہیں جس میں سے ایک تصویر میں تحریک انصاف کے رہنما وکٹری کا نشان بنائے خوش نظرآرہےہیں جبکہ دوسری تصویر میں راناثناء اللہ اور عطاء تارڑ مایوسی کے عالم میں نظرآرہے ہیں۔

ایک ویڈیو میں ن لیگی ارکان تالا لگے دروازے کو توڑ کر جارہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1613272387075690511
ایک اور ویڈیو میں ن لیگی رہنما ثانیہ عاشق اور سلمیٰ بٹ اسمبلی چھوڑ کر خفیہ رستے سے باہر جارہی ہیں جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ وہ کیوں جارہی ہیں تو انکا کہنا تھا کہ ہماری مرضی ہے کہ ہم جائیں یا رکیں۔
https://twitter.com/x/status/1613275918847578112
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کل رات اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے ، 186ارکان نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/jazb111h2h13.jpg