اعتماد کے ووٹ میں شکست آپکی وجہ سے ہوئی،لیگی ایم پی اے عطا تارڑ پر برہم

pervaiz-elahi-win-ata-arar-sk.jpg


لیگی ایم پی ایز نے پرویز الہیٰ کے اعتماد کاووٹ لینے کا ملبہ وفاقی اراکین پر ڈال دیا، مسلم لیگ ن کی سینئر لیڈرشپ کے زیر قیادت اجلاس ہوا جس میں صوبے کے بڑے محاذ پر ناکامی کا سارا ملبہ عطاتارڑ پر ڈال دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی اے آر وائے کا دعویٰ ہے کہ پرویزالہیٰ کی جانب سے کامیابی کے ساتھ اعتماد کا ووٹ حاصل کیے جانے کے بعد مسلم لیگ ن کا اجلاس ہوا جس میں تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا، اجلاس میں لیگی ایم پی اے وفاقی اراکین پر پھٹ پڑے۔


صحافی نعیم اشرف بٹ نے بتایا کہ ایک اہم ایم پی اے جو 3 بار صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں انہوں نے عطاتارڑ کو باقاعدہ موردالزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے ن لیگ اس صوبائی محاذ پر ہاری ہے۔

نعیم اشرف بٹ کا دعویٰ ہے کہ ان ایم پی ایز نے گیلری میں بیٹھے وفاقی ارکان کو اس ہار کا ذمہ دار قرار دیا ہے تاہم رانا ثنااللہ بھی گیلری میں موجود تھے ان کا کسی نے نام تو نہیں لیا البتہ عطاتارڑ کو باقاعدہ اس ہار کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔

ارکان صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ گیلری میں موجود افراد کی غلط پلاننگ سے ہم ہارے ہیں کیونکہ ہمیں یہی بتایا جاتا رہا ہے کہ یہ اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکیں گے۔ اس کے بعد وہ ایم پی اے غصے سے لال پیلے ہوتے ہوئے اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔
 
Last edited by a moderator: