
پیپلز پارٹی کی جانب سے سینئر پارٹی رکن اعتزاز احسن کے خلاف کارروائی سیاسی جماعتوں میں بحث اور گفتگو کا مرکز اور موضوع ہے، ایک عشائیہ کی تقریب میں تقریباً تمام جماعتوں کے عہدیدار شریک تھے اس میں بھی اعتزاز احسن کے خلاف کارروائی کے حوالے سے مختلف خیالات کا اظہار کیا گیا۔
ڈیلی جنگ کے مطابق پی پی کے ایک رکن نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے پر دعویٰ کیا کہ دراصل اعتزاز احسن اپنے صاحبزادے کو تحریک انصاف کا ٹکٹ دلوانا چاہتے ہیں یہ بات پیپلز پارٹی کے حلقوں کو کافی عرصے سے معلوم تھی تاہم بیرسٹر اعتزاز احسن کی قابلیت اور سنیارٹی کے باعث ان کے خلاف کارروائی سے اب تک گریز کیا جا رہا تھا۔
اس سینئر پی پی رہنما نے کہا کہ مگر اب اعتزاز احسن کے بیانات پارٹی پالیسی اور ڈسپلن کے لئے ایک مسئلہ بن رہے ہیں اس لئے بالآخر پارٹی قیادت کی ہدایت پر کارروائی کرنا پڑی۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے ایک رکن نے بھی یہ دعوی کیا کہ اعتزاز احسن اپنے بیٹے کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ دلوانا چاہتے ہیں۔
جبکہ تقریب میں سینئر وکلا جو اعتزازاحسن کے قریبی سمجھے جاتے ہیں انہوں نے اس تاثر کی تردید کی اور کہا کہ اعتزاز احسن کے خیالات اور سوچ میں یکسوئی نہیں رہی وہ عمر کے اس حصے میں ہیں جہاں ڈسپلن باقی نہیں رہتا اور وہ کبھی بھی کسی بھی طرح کے خیالات کا اظہار کر سکتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4aitzazahsanotiticket.jpg