
اسپیکرقومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 11 ارکان کے استعفیٰ منظور کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے خلاف فیصلے کے بعد وفاق میں سیاسی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، اسی کشیدگی میں اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کے مستعفیٰ ارکان کے حوالے سے ایک بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب حکومت میں تبدیلی کے فیصلے کے بعد وفاق میں اتحادی جماعتوں کی جانب سے تحریک انصاف کے خلاف ردعمل سامنے آیا اور پی ٹی آئی کے 11ارکان کے استعفیٰ منظور کرلیے گئے ، تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ اسپیکر نے مزید 11 ارکان کے استعفیٰ منظور کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر کی جانب سےآج یاکل پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے استعفیٰ منظور کیے جاسکتے ہیں،جن اراکین کے استعفیٰ منظور کیے جائیں گے ان میں مخصوص نشستوں کے ارکان بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اسپیکر کی جانب سے 11 استعفیٰ منظور کیےجانے کے بعد الیکشن کمیشن کو بھجوادیئے گئے تھے جس پر الیکشن کمیشن نے استعفیٰ کو موصول کرتے ہوئے ان 11 نشستوں کو خالی قرار دیدیا تھا، خالی نشستوں پر 60 روز کے اندر ضمنی الیکشن کروائے جائیں گے جس کا شیڈول الیکشن کمیشن کی جانب سے جلد جاری کردیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/19rakajamazeedaistifay.jpg