اسٹیٹ بینک نے نیشنل بینک آف پاکستان پر کروڑوں روپے کا جرمانہ عائد کردیا

6sbpfinenb.jpg

پاکستان کے مرکزی اسٹیٹ بینک نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پرنیشنل بینک آف پاکستان پر 28 کروڑ کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں نیشنل بینک پر جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، اعلامیہ کے مطابق نیشنل بینک نے اینٹی منی لانڈرنگ ، کسٹمر ر آئی ڈینٹی فیکیشن اور فارن ایکسچینج کے قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق نیشنل بینک صارفین کے اثاثوں کے معیار اور بینکنگ کے عمومی آپریشنز کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان قواعد و ضوابط میں ملوث ملازمین و افسران کے خلاف تمام برانچوں میں اندرونی سطح پر انکوائری شروع کرے اور جرم ثابت ہونے والے افسران کے خلاف کارروائی بھی کرے۔

واضح رہے کہ رواں برس جولائی سے ستمبر تک اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 4 بینکوں پر مجموعی طور پر 47 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا ہے۔
 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
نیشنل بنک نے یہی جرمانہ عوام سے لے کر ادا کر دینا ہے ، کیا فائدہ ؟

مزہ تب آئے جب قصور وار افسروں کی پنشن میں سے یہ جرمانہ کٹے
 

Back
Top