
ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کو قابو کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مداخلت کی تو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 41 پیسے کمی ہو گئی۔
فاریکس ٹریڈرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی ڈالرکی قیمت میں1.41 روپے کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 167روپے70 پیسے پر آ گیا جبکہ کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 94 پیسے اضافے کے ساتھ 168 روپے 18 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے کمی ہوئی ہے اور اب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 169 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1438442536947929089
یاد رہے کہ گزشتہ کچھ روز کے دوران ڈالر کی قیمت بے قابو طریقے سے بڑھ رہی تھی۔ جس کے باعث ٹرانسپورٹرز، کاروباری شخصیات سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ پریشان تھے۔
گذشتہ روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، 18 پیسے بڑھوتری کے بعد 168 روپے 94 پیسے سے بڑھ کر ڈالر کا 169 روپے 12 پیسے پر لین دین ہوا تھا۔
کچھ معاشی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ حکومت نے ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنے کیلئے مارکیٹ میں 1.2ارب ڈالر جھونکے ہیں جبکہ اسٹیٹ بنک نے اسکی تصدیق نہیں کی۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج تیزی دیکھنے کو ملی اور 100 انڈیکس 203 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 46920 پر بند ہوا۔

آج کاروباری دن کا آغاز ہوتے ہی 56 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ پورے کاروباری دن سٹاک ایکسچینج میں تیزی رہی
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/xkHWUPm.jpg