اسٹیٹ بنک کا نوٹس بھی کام نہ آیا، ڈالر کی قیمت میں پھراضافہ

dollar-pkr-psx-111.jpg


اسٹیٹ بنک کا نوٹس بھی کام نہ آیا، انٹربینک میں ڈالر 175روپے سے تجاوز کرگیا

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے نوٹس لینے کے باوجود انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، انٹر بینک میں ڈالر 57 پیسے مہنگا ہوا، جس کے بعد ڈالر 174.67روپے سے بڑھ کر 175.25 روپے پر پہنچ گیا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی آج ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا او ڈالر 80 پیسے اضافے کے ساتھ 176 روپے 80 پیسے پر بند ہوا۔

https://twitter.com/x/status/1461638948418109441
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ تجارتی خسارہ بڑھنے پر روپیہ دباو کا شکارہے اور درآمدی ادائیگی پر ڈالر کی طلب دیکھی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ڈالرکی قدر میں مسلسل اضافے پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر کی قدرمیں اضافے کا ذمہ دار نجی بینکوں کے عملے کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس اس حوالے سے مصدقہ اطلاعات موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق مخصوص بینکوں کاعملہ درآمد کنندگان، صارفین کو ایڈوانس ڈالر خریدنےکی ترغیب دیتا رہا، غیرفطری خرید وفروخت سے ڈالر ملکی تاریخ کی بلندترین سطح 175 روپے 65 پیسے تک پہنچا۔

گورنراسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کے صدورکوطلب کرلیا، جس پر اُن کی سرزنش بھی کی جائے گی۔ مخصوص بینکوں کاعملہ درآمد کنندگان، صارفین کو ایڈوانس ڈالر خریدنےکی ترغیب دیتا رہا، غیرفطری خرید وفروخت سے ڈالر ملکی تاریخ کی بلندترین سطح 175 روپے 65 پیسے تک پہنچا۔


دوسری جانب آج پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے کو آئی، کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 378 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 46 ہزار 489 پر بند ہوا۔

Clipboard02.jpg


آج 100 انڈیکس میں 0.82فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
 
Last edited:

Back
Top