
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ پولیٹیکل پلیئر ہیں،تاریخ میں ان دونوں نے مل کر ہی ہمیشہ رجیم چینج کی ہے۔
فواد چوہدری نے یہ دبنگ گفتگو اے آروائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں کاشف عباسی کو خصوصی انٹرویودیتے ہوئے کی اور کہا کہ پاکستانی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں رجیم چینج ہمیشہ عدلیہ اور فوج نے مل کر کی ہے، 90 فیصد یہ دونوں ادارے ایک ساتھ ملتے ہیں، یہی ہماری تاریخ ہے، چاہے ذولفقار علی بھٹو کی حکومت ہو، بینظیر کی حکومت ہو،90 کی دہائی میں عدلیہ نواز شریف کے ساتھ مل گئی تھی تو انہوں نے حکومت بحال کردی تھی۔
فواد چوہدری نے انٹرویو میں مزید کہا کہ اسٹیبلمشنٹ پاکستانی سیاست کا پلیئر ہے وہ کیسے نیوٹرل ہوسکتا ہے؟ وہ اے پولیٹیکل نہیں ہیں مگر انہوں نے اپنا فیصلہ خود کرنا ہے۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان کی جو 70،75 سال کی تاریخ ہے اس میں فوج اور عدلیہ دونوں پولیٹیکل پلیئر ہیں، ہم کہیں ایسا نہیں ہے تو یہ دل بہلانے کیلئے کہا جاتا ہوگا، اس ملک میں ذولفقار علی بھٹو جیسے شخص کو پھانسی دیدی گئی، یہ ظلم کی انتہا ہے، مذاق تھوڑی ہے جو انہوں نے کیا۔
https://twitter.com/x/status/1539637943849127937
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کچھ ایسے معاملات ہوتے ہیں جہاں نیوٹرل ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی، نیب قانون میں ترامیم میں اداروں کا نیوٹرل ہونا تباہی ہے، اصل قصوروار اس میں سیاستدان ہی ہیں،تاہم اگر ادارے نا چاہتے تو ہماری حکومت نہیں گر سکتی تھی ، ہمارے کئی لوگوں کو فون آرہے ہیں کہ پی ٹی آئی کی ٹکٹس نہ لیں۔
https://twitter.com/x/status/1539644625853370368
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ن لیگ کے ساتھ معاملات طے پاگئے تھے کہ اسمبلیاں توڑی جائیں گی اور فوری طور پر الیکشن کروائے جائیں گے، مگر جیسے ہی ن لیگ کو لگا ہم کمزور ہوگئے تو وہ مکر گئی، مسئلہ شریف اور زرداری خاندانوں پر اربوں کے کرپشن کیسز کا ہے، یہ چاہتے ہیں کہ کیسز معاف کردیئے جائیں، انہیں کیسے چھوڑا جاسکتا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ بات جہاں پہنچ چکی ہے وہاں نہیں پہنچنی چاہیے تھی، میرا اسٹیبلمشنٹ کے ساتھ عزت کا تعلق ہے، پاکستان میں چیزیں بہت خراب ہوکر بھی ٹھیک ہوجاتی ہیں،یہ معاملات بھی جلد ٹھیک ہوجائیں گے، یہاں کوئی قاعدہ نہیں ہے صرف کرسی کی سیاست ہے اور اسی سیاست کی وجہ سے ملک آگے نہیں بڑھ رہا ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12fawaddabangstatment.jpg