
اسٹیبلشمنٹ کے کچھ لوگ دباؤ ڈال رہے ہیں، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف نے رہنما فواد چوہدری کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کے کچھ لوگ فون کال کے ذریعے پارٹی کے ارکان صوبائی اسمبلی پر دباؤ ڈال رہے ہیں اور ان کے خلاف ہم آرمی چیف سے شکایت درج کریں گے۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی آرمی چیف کو آگاہ کرے گی کہ ان کے کچھ ساتھی ذاتی نمبر سے فون کر کے تحریک انصاف کے ارکان صوبائی اسمبلی پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ریاستی اداروں کے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ انتظامی تعلقات ہونے چاہئیں،ریاستی ادارے پاکستانی عوام کے ساتھ ایک پیچ پر ہونے چاہئیں۔
فواد چوہدری نے مزید کہا جب ریاستی ادارے عوام کے ساتھ ایک پیچ پر ہوں گے تو انہیں پی ٹی آئی کے ساتھ بھی اچھے تعلقات رکھنے پڑیں گے، کیونکہ تحریک انصاف عوام کی پسندیدہ اور سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جب وطن واپس آئیں گے تو ہم ان کے ساتھ سنگین تحفظات کے معاملات اٹھائے گے اور آرمی چیف کی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کریں گے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بیان اس وقت سامنے آیا جب پنجاب اسمبلی میں رات گئے اجلاس کے دوران وزریراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اپوزیشن کے خلاف اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہوگئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/asim-munier-fawad-ch-db.jpg