
سیاسی عدم استحکام نے ملک کی معاشی حالت کی کمر توڑ کررکھ دی ہے ایک طرف اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی سے سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان ہوا ہے تو دوسری طرف روپے کی قدر میں مزید اضافے سے ملک پر قرضوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج اسٹاک مارکیٹ میں کاوربار کے دوران660 سے زائد پوائںٹس جبکہ انٹر بینک میں روپے کی قدر میں 79 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار گزشتہ روز پر بند ہونے والی ہنڈرڈ انڈیکس 43ہزار 100 اعشاریہ 71 پوائنٹس سے شروع ہوا تو پورا دن مندی کے بادل ہی چھائے رہے۔ پورے دن کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس گزشتہ روز بند ہونے والی حد سے ایک پوائنٹ بھی اوپر نہیں گیا بلکہ مسلسل نیچے جاتا رہا اور کاروبار کے اختتام تک ہنڈرڈ انڈیکس 660 اعشاریہ46پوائنٹس کمی کے بعد 42ہزار440 اعشاریہ25 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ایسی ہی صورتحال انٹربینک مارکیٹ میں رہی، اسٹیٹ بینک کے مطابق آج کاروبار کے دوران ڈالر کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں صفراعشاریہ 39 فیصد اضافہ ہوا۔
https://twitter.com/x/status/1528691779431718912
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداوشمارت کے مطابق گزشتہ روز 200 روپے14 پیسے پر ٹریڈ ہونے والا امریکی ڈالر آج مزید 79 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 200 روپے 93 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13psxdollamay2322.jpg