اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، روپیہ ڈالر کے مقابلے تاحال نہ سنبھل سکا

7dollrstock.jpg

ملک میں معاشی بحران شدت اختیار کرنا شروع ہوگیاہے، ایک طرف سرمایہ مارکیٹ میں مسلسل مندی کے بادل چھائے ہوئےہیں تو دوسری جانب روپے کی قدر حکومتی کنٹرول سے باہر ہوتی چلی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کا پہلا ہی روز مالی طور پر ملک کیلئے مزید برا ثابت ہوا، ایک طرف اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے دوران500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تو دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کی قدر میں مزید 7 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1620002077345988608
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں 2 اعشاریہ 61 فیصد اضافہ ہوا ہے، گزشتہ روز262 روپے60 پیسے میں فروخت ہونے والا امریکی ڈالر 7 روپے 3 پیسے مہنگا ہونے کےبعد 269 روپے63 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار پورا دن مندی کا ہی شکار رہا، ایک موقع پر انڈیکس میں گزشتہ روز کے مقابلے میں 216 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، تاہم کاروبار کے اختتام تک ہنڈرڈ انڈیکس 579اعشاریہ 26 پوائنٹس کمی کے بعد 39ہزار871اعشاریہ27 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Whats-App-Image-2023-01-30-at-5-36-46-PM.jpg