
اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی دیکھی گئی اور کاروبار کے دوران 1100 پوائنٹس کا اضافہ ہواتاہم کرنسی مارکیٹ میں روپے کی تنزلی برقرار ہے جس کی وجہ سے امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کا تیسرا روز اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کیلئے کافی مفید ثابت ہوا ، خریداروں کے سرگرم نظر آنے کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں ایک موقع پر 2اعشاریہ67 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اس وقت ہنڈرڈ انڈیکس44ہزار500 پوائنٹس کی سطح سے بھی تجاوز کرگیا ۔
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے اختتام تک 2اعشاریہ59 فیصد بہتری دیکھی گئی ار ہنڈرڈ انڈیکس گیارہ سو 20اعشاریہ15 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 44ہزار366اعشاریہ86 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

تاہم دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی تنزلی کا سلسلہ تاحال جاری ہے ، آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر مزید 0اعشاریہ06فیصد مہنگا ہوگیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1471062430906294278
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز امریکی ڈالر 177روپے88 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا جس کے بعد آج کاروبار کے دوران ڈالر مزید 10 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 177روپے98 پیسے کا ہوگیا ہے۔