
وزیراعظم عمران خان نے بطور پارٹی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے تمام اراکین قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا، پی ٹی آئی پارٹی چیئرمین نے تنبیہ کر دی کہ اسمبلی اجلاس میں شرکت پر آرٹیکل 63 اے کا اطلاق ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کر دی گئی ہے جس کے بعد وزیراعظم سیاسی طور پر مزید سرگرم ہو گئے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے تمام اراکین قومی اسمبلی کو خط لکھا جس میں انہوں نے پارٹی اراکین کو ہدایت کی ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران اسمبلی اجلاس میں شریک نہ ہوں۔
خط کے متن میں تنبیہ کی گئی ہے کہ اسمبلی اجلاس میں شرکت پر آرٹیکل 63 اے کا اطلاق ہوگا۔ وزیراعظم کی جانب سے تمام اراکین کو انفرادی طور پر خط ارسال کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے نجی نیوز چینل کے صحافی فہیم اختر ملک کی جانب سے خط کی کاپی ٹوئٹر اکاونٹ پر بھی شیئر کر دی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1508811378454413322
واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش کردی ہے جس پر اب 31 مارچ کو بحث ہو گی ، قومی اسمبلی کے اجلاس میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے جانے کے کم از کم تین دن بعد اور سات دن کے اندر اس پر ووٹنگ ہونا لازمی ہے۔
عدم اعتماد کی اس تحریک کی کامیابی کے لیے اپوزیشن کو کم از کم 172 ارکانِ اسمبلی کی حمایت اور ووٹ درکار ہوں گے۔ پی ٹی آئی کے 14 ارکان اسمبلی منحرف ہوچکے ہیں اور انہوں نے تحریک کے حق میں ووٹ دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10khanlettertopatymnas.jpg