صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر تحریک انصاف کا حتمی فیصلہ جمعہ کے روز تک آئے گا، اس سے پہلے کوئی پیش گوئی نہیں کر سکتا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوتے وفاقی وزیر دفاع ورہنما پاکستان مسلم لیگ ن نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کچھ لوگ ہم سے رابطے میں ہیں جو نہیں چاہتے کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے کچھ لوگ صوبائی اسمبلیاں توڑ دی جائیں۔
ہم اپنی حکمت عملی سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے آنے کے بعد ہی حکمت عملی بنائیں گے۔ صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر تحریک انصاف کا حتمی فیصلہ جمعہ کے روز تک آئے گا، اس سے پہلے کوئی پیش گوئی نہیں کر سکتا، ہماری کوئی حکمت عملی ہے بھی تو میڈیا پر نہیں بتا سکتا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل پر پنجاب کے چند رہنمائوں اور پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی رائے میں تقسیم نظر آرہی ہے جس پر ن لیگ کی طرف سے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی مخالفت کیلئے پی ٹی آئی ایم پی ایز سے رابطہ کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کی 5 خواتین ممبر پنجاب اسمبلی نے سابق لیگی وزیر سے ملاقات کی تھی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ظاہر ہے کہ پارلیمنٹیرین نہیں چاہتے کہ وقت سے پہلے ان کی چھٹی ہو ، اسمبلیاں ٹوٹیں۔
یاد رہے کہ راولپندی میں حقیقی آزادی سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے تمام اسمبلیوں سے باہر نکلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اس نظام کا حصہ نہیں رہیں گے، اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ جلد دے دیں گے جس کے لیے پاکستان تحریک انصاف سیاسی رہنمائوں اور آئینی ماہرین سے مشاورت کی جا رہی ہے۔ عمران خان نے صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان آئندہ ہفتے کرنا ہے جس کے لیے پارلیمانی پارٹی اجلاس بھی طلب کیے گئے ہیں جس میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کیلئے پارٹی ارکان کو حکمت عملی سے آگاہ کیا جائیگا۔