پرفیکٹ سٹرینجر
Chief Minister (5k+ posts)
اسلام علیکم دوستو ۔
تقریباً چھ ماہ کے بعد آپ دوستوں سے پھر ملاقات ہو رہی ہے ۔ میں سب دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے یاد رکھا اور مجھے واپس بلایا۔ آپ لوگوں کی اتنی محبت چاہ کے بعد نا آنا اکٹر اور تکبر کے زمرے میں آتا۔ اور میں ایڈمن کا بھی تہے دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جو اس دوران میرے ساتھ رابط میں رہے اور واپسی کے لئے کہا۔
میرے دل میں کسی کے لئے کوئی پُرانی بات یا رنجش نہی ہے ۔ لہذا اگر کوئی بدل چکا ہے تو اچھی بات ہے ۔ اگر نہی بدلا تو میں بدل چکا ہوں۔
میری سب سے گزارش ہے کہ سیاست میں اتنا جذباتی ناہوں کہ اپنے لیڈروں کے بارے اختلاف رائے رکھنے والوں پرذاتی حملے کرنے لگیں۔
یہ بذدل کی نشانی ہے ۔ جو جواب دینے کا اہل نہی اور اپنی خفت مٹانے کے لئے گالی کا سہارا لے کر دل کی بھڑاس نکالتا ہے ۔ اور موضوع گفتگو بدل جاتا ہے ۔
ایڈمن کو چاہئے کہ ممبران کو تھریڈ کے موضوع پر رہنے پر مجبور کریں۔
اظہار آزادی یہی ہے کہ اختلاف رائے رکھنے والے کو بات کرنے اور اسے سننے اور برداشت کرنے کا حوصلہ رکھیں۔
اور اگر آپ صاحب علم ہیں، تو دلیل سے اس کا جواب دیں ۔ یا خاموش رہیں۔
ایڈمن کا کردار ایک جج کا ہے ۔ انصاف دینے والا۔ انصاف جو نظر آئے۔ یہ اس کی ذمہ داری ہے کہ کسی پارٹی کے ساتھ اپنی جذباتی وابستگی کے باوجود وہ
حق پر فیصلہ کرے ۔ ایسا بہت کم ہوتا ہے ۔ ایڈمن بعض اوقات خود اس کھیل کا حصہ بن جاتے ہیں۔
اور بات آخر میں نوٹس ملیا کچھ نا ہلیا تک پہنچ جاتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آخر میں ایک بار پھردوستوں کا شکریہ خاص کر
Jack Sparrow wahreh
- Featured Thumbs
- http://dcslv.org/wp-content/uploads/2011/08/welcome-back-2.jpg