
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات وزیر فواد چوہدری نے ایک بار پھر اسلام آباد ہائیکورٹ پر تنقید کردی،
ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے نزدیک اداروں کے خلاف بیان اتنا سنگین معاملہ ہے کہ عدالت نے زیر حراست تشدد جیسے سنگین الزام کو نظر انداز کر کے شہباز گل کو پولیس کے حوالے کرنے کا کہا ہے،
فواد چوہدری نے مزید لکھا کہ پاکستان میں عدالتی نظام حیران کن تفریق کا شکار ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل کو پولیس کے حوالے کرنے کا کہہ دیا جبکہ پشاور ہائیکورٹ کے نزدیک حکومت کا پی ڈی ایم رہنماؤں کے خلاف ان ہی الزامات پر مقدمے کا حکم بے وقعت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1563038946015444993
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے مزید کہا کہ حکومت کو نوٹس کیے بغیر کابینہ کا فیصلہ معطل کر دیا گیا، ثابت یہ ہوتا ہے کہ ملک میں قانون جج صاحبان کا نام ہے، ایسا لگتا ہے کہ جج قانون کے ماتحت نہیں قانون ججز کے ماتحت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1563038949953613825
خیبرپختونخوا حکومت نے نفرت انگیز تقاریر پر شہباز گل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ پی ڈی ایم رہنماؤں کیخلاف بھی مقدمات درج کرلیے ہیں، نواز شریف،مولانافضل الرحمان، کیپٹن صفدر،وزیرداخلہ راناثنا نامزد ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/gill-shehbaz-and-pdm-adl.jpg
Last edited by a moderator: