
اسلام آباد کے تھانہ کھنہ کے اندر نجی ٹارچر سیل کا انکشاف ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سول کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار کا شہری پر تشدد کررہے ہیں جبکہ شہری چلارہا ہے کہ پولیس والوں کو رحم نہیں آرہا۔
https://twitter.com/x/status/1647892705434038272
ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لے لیا۔
تھانہ کھنہ کے محرر کو نوکری سے برخاست کردیا گیا جبکہ سب انسپکٹر کو معطل کرکے چارج شیٹ کردیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1647879966946910208
ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈی پی او انڈسٹریل ایریا زون کو انکوائری کرکے 24 گھنٹوں میں رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ دوران حراست کسی پر تشدد قابل برداشت عمل نہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/isb-polichahass.jpg