
پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا ہے، دوسرے صوبوں سے اضافی نفری بھی طلب کرلی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس نے دیگر صوبوں سے پولیس، رینجرز اور ایف سی کے 30 ہزار اہلکارطلب کرلیے ہیں، ذرائع کے مطابق پنجاب سے 20 ہزار ، خیبر پختونخوا سے 4 ہزار پولیس اہلکار اور 6ہزار رینجرز اہلکاروں کی نفری طلب کی گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1572292507567738880
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف سی کے 3 ہزار اہلکار اسلام آباد پہنچ چکے ہیں تاہم پنجاب اور خیبر پختونخوا کی جانب سے ابھی تک نفری دینے سے متعلق کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔
اسلام آباد پولیس نے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر اضافی نفری کےعلاوہ وفاقی دارالحکومت کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرنےکیلئے سینکڑوں کنٹینرز بھی طلب کرلیے ہیں، اس کے علاوہ مختلف مقامات پر خندقوں کی کھدائی بھی شروع کردی گئی ہے۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس پھینکنے والے ڈرونز اور آنسو گیس کے شیلز بھی منگوائے جائیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14islamabadpolice.jpg