
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست مسترد کردی ہے، یہ درخواست پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے اسلام آبادمیں 5 یا اس سے زیادہ افراد کےایک جگہ اکھٹے ہونے پر پابندی اور دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف اسلام آبادہائی کورٹ میں درخواست دی تھی جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی۔
دوران سماعت اسد عمر کے وکیل کی جانب سےابتدائی موقف پیش کیا گیاجس کےبعد عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نا ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔
بعد ازاں عدالت نے یہ فیصلہ سناتے ہوئے اسد عمر کی دفعہ 144 کے نفاذ کےخلاف درخواست مسترد کردی ۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کررکھی ہےجس کے تحت دارالحکومت میں 5 یا اس سے زائد افراد ایک جگہ اکھٹے نہیں ہوسکتے، وفاقی حکومت نے لانگ مارچ کے شرکاء کو وفاقی دارالحکومت میں داخلے سے روکنے کیلئے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرتےہوئے تیاری بھی مکمل کرلی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13isb144drkhhakharh.jpg