
اسلام آباد کے آئی ٹین سیکٹر میں ٹھیلے ہٹانے پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کڑی تنقید کردی، ٹویٹ میں لکھا مہنگائی اور بے روزگاری کے وقت امپورٹڈ حکومت بے حسی دکھارہی ہے، غریبوں اور لاچاروں کو جان بوجھ کر ٹارگٹ کیا جارہا ہے، غیر انسانی طرز عمل قابل مذمت ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کہتے ہیں یہ لوگ پہلے نوٹ چھاپتے تھے اب پرچے چھاپتے ہیں، عمران خان کی حکومت مخلوط حکومت تھی، لوگ بلیک میل کرتے تھے، عمران خان بہت کچھ کرنا چاہتے تھے لیکن نہ کرسکے،مراد سعید نے کہا امپورٹڈ حکومت کی ترجیحات ہم پر مقدمات، الیکشن کی منسوخی ہے،یہ بہت بے شرمی کی بات ہے۔
https://twitter.com/x/status/1621711936030138374
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں عمران خان کے غیرذمہ دارانہ ٹوئٹ کا مقصد سیکیورٹی صورتحال کو نقصان پہنچانا ہے،
شہبازشریف نے عمران خان کو ایک سیاسی لیڈر ہونے کے ناطے مدعو کیا، عمران خان کا اس بد تہذیبی سے جواب دینے پر دھچکا پہنچا، عمران خان کی حکومت میں کرپشن چھائی رہی،شوکت ترین کہتے ہیں مسٹر ڈار معاشی اعداد وشمار درست کرلیں، ہم نے تو رینکنگ کو بہتر کیا تھا، اپنی عادت کے مطابق چیزوں کو مسخ کرنا چھوڑ دیں۔