
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ایک بار پھر او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کی میزبانی کرے گا،او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس مارچ میں منعقد ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مارچ کے ماہ میں اسلام آباد ایک بار پھر اسلامی ممالک کی تنظیم کے وزرائے خارجہ کی میزبانی کرے گی، 23 مارچ کو منعقد ہونے والی افواج کی پریڈ مسلم امہ کے وزرائے خارجہ کی کثیر تعداد دیکھے گی۔
انہوں نے کہا ہےکہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کو پاکستان کے خوبصورت مقام نتھیا گلی لے جانے کا بھی پروگرام ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ آو ئی سی کا خصوصی اجلاس پارلیمنٹ کی عمارت میں ہوا، سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کے اجلاس کے حوالے سے تعاون پر مشکور ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8oicislamqureshi.jpg