اسلام آباد انٹرچینج پرموٹروے پولیس اہلکاروں پرتشدد کا واقعہ،اسدقیصرکی وضاحت

14asadqaisarwazhat.jpg


قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نےاسلام آباد انٹرچینج پر موٹروے پولیس پر تشدد سے متعلق واقعہ پر وضاحت جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی ہے جس کے مطابق اسلام آباد ٹال پلازے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھانجوں نے موٹروے پولیس پر تشدد کیا ہے۔

واقعہ پر قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا کہ موٹروے پر پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والوں کا میرے خاندان والوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

https://twitter.com/x/status/1502955783142711301
انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایسی خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ موٹروےپر تشدد کے واقعہ میں ملوث افراد کو پولیس نے گرفتار کرکے 18 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے، واقعہ پر آئی جی انعام غنی نے نوٹس بھی لے لیا ہے۔

FNvDnDBXIAAIABy
 

Back
Top