اسلام آباد اغوا کار گروہ سرگرم، شاپنگ مال سے 3 سالہ بچہ لاپتہ

03191642a52072c.jpg


اسلام آباد کے ایک معروف نجی شاپنگ مال سے تین سالہ اذلان نامی بچہ پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا، جس کے بعد شہر میں خواتین پر مشتمل اغوا کار گروہ کی سرگرمیوں پر خدشات جنم لینے لگے ہیں۔

واقعہ بدھ کی رات پیش آیا جب اذلان اپنے والدین کے ہمراہ شاپنگ کے لیے مال آیا تھا۔ والدین کے مطابق رات ساڑھے نو بجے کے قریب اذلان اچانک نظروں سے اوجھل ہو گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ دو نامعلوم خواتین کے ہمراہ پارکنگ ایریا کی جانب جا رہا ہے۔


https://twitter.com/x/status/1918664420193894472
بچے کی والدہ، حافظہ انعم افتخار کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے فوری طور پر تفتیش شروع کر دی ہے اور شاپنگ مال کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

والدین کا کہنا ہے کہ اذلان واقعے کے وقت سفید شرٹ، سیاہ پینٹ اور بلیک شوز میں ملبوس تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ دو اجنبی خواتین ان کے بچے کو اپنے ساتھ لے گئیں۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ اس واقعے کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور کیس کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔
 

Back
Top