
گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ہونا تھا لیکن الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی اور اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز نہ ہوسکا۔
تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے کارکن قطاریں بنا کر ووٹ ڈالنے کیلئے لائنوں میں لگ گئے لیکن سب جگہ تالے لگے ہوئے ہیں۔۔!!
https://twitter.com/x/status/1609026475864489984
جس پر مختلف صحافیوں اور سیاستدانوں نے الیکشن کمیشن پر طنز کے تیر چلائے اور کہا کہ الیکشن کمیشن کے ذریعے جمہوریت سے بہترین انتقام لیا جارہا ہے۔۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کا بھی مطالبہ کیا۔
اطہرکاظمی نے تبصرہ کیا کہ دو ہزاربائیس میں ہم نےدیکھا کہ خود کو سیاست کی یونیورسٹیاں کہنے والوں کی سیاست کی حالت یہ ہوگئی کہ سب مل کربھی ایک شہرکے بلدیاتی انتخابات میں مقابلہ کرنےکےاہل نہ رہے،چند کی صحافت کہیں کی نہ رہی،اب سال کےاختتام پر کچھ نجومی حضرات بضدنظر آرہےہیں کہ ہم پیچھے نہ رہ جائیں۔
https://twitter.com/x/status/1609257172591861760
اقرارالحسن سید نے لکھا کہ اس سال نے جاتے جاتے یہ تماشہ بھی دکھانا تھا کہ ووٹرز ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ اسٹیشنز کے باہر موجود ہیں اور الیکشن کمیشن کا عملہ عدالتی حکم کے باوجود ندارد۔۔۔ میں تو جنرل الیکشن کا ماحول سوچ کر محظوظ ہو رہا ہوں، جس سے بچنے کی ہر ممکن کوشش ہو گی لیکن بچت ہو گی نہیں
https://twitter.com/x/status/1609094242122473473
بلاگر مغیث علی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد بلدیاتی الیکشن تاریخ کا واحد الیکشن ہوگا جس میں ووٹرز الیکشن کمیشن کے عملے کا انتظار کرتے رہے کہ وہ آئیں اور ووٹ کاسٹ کریں
https://twitter.com/x/status/1609140107503697922
عمر حیات خان نے تبصرہ کیا کہ 12گھنٹوں میں الیکشن کا انعقاد ہرگز ممکن نہیں تھا، جس جج نے فیصلہ دیا ہے اس کو اتنی بھی سینس نہیں تھی کہ تین سے چار دن میں انتخابات کرانے کی ہدایت کردیتے لیکن جج کا فیصلہ ہی بلدیاتی انتخابات کو متنازعہ بنانے کیلئے تھا جس کو حکومت انٹرا کورٹ اپیل کے ذریعے ختم کرادے گی ۔۔
https://twitter.com/x/status/1609127601385398272
رضوان غلیزئی کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں واضح اکثریت متوقع ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پی ڈیم ایم حکومت الیکشن سے بھاگ نکلی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس بار بھی ریاستی ادارے عوام کی اکثریت کو نظرانداز کرکے غیرمقبول حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جمہوریت سے بہترین انتقام لیا جارہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1609059857016971265
اینکر عمران ریاض نے تبصرہ کیا کہ ووٹرز کو کبھی ایسا بے چین نہیں دیکھا الیکشن کمیشن کی غیر موجودگی میں بھی عدالتی حکم کے آسرے پر جوک در جوک چلے آئے۔ بس یہی خوف تو فرار کی اصل وجہ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1609128151958831104
اوریا مقبول جان کا کہنا تھا کہ ایک خط نہ لکھنے پر وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو توہین عدالت پر فارغ کیا گیا تھا۔ دیکھتے ہیں اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن نہ کروا کر چیف الیکشن کمشنر نے جو توہین عدالت کی گئی ، اس پر کیا ہوتا ہے
https://twitter.com/x/status/1609052916345892864
صدیق جان نے تبصرہ کیا کہ اسٹیبلیشمنٹ کا نامزدچیف الیکشن کمشنر اتنا طاقتور ہےکہ اس نےایک آئینی عدالت کا فیصلہ جوتےکی نوک پررکھا ہے، اب دیکھتےہیں کہ آئین اور آئینی عدالت جیتے گی یا اسٹیبلیشمنٹ کا ایک چھوٹا موٹا مہرہ.... اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا امتحان ہےکہ وہ اپنی عدالت کی عزت کیسےبحال کراتے ہیں
https://twitter.com/x/status/1609080062103670789
فہیم اختر نے لکھا کہ ووٹرز شدید سردی میں ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشنز پر پہنچ گئے مگر الیکشن کمیشن حکام نہ پہنچے، اسلام آباد کے ووٹرز حکومت اور الیکشن کمیشن کا جنازہ نکال رہے ہیں وہ سرعام
https://twitter.com/x/status/1609041284802420738
عباس شبیر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ووٹرز ووٹ ڈالنے نکل آئے، الیکشن کمیشن اور عملہ غائب !عدالتی حکم کی توہین اور عوام کے ووٹ کے حق پر ڈاکے پر اسلام آباد کے ووٹرز شدید برہم ، امپورٹڈ سرکار کے غیر جمہوری حربوں پر شدید ردعمل کا اظہار!
https://twitter.com/x/status/1609048237796728832
ملیحہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے تھوڑی دیر قبل اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کروانے کے عدالتی فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی۔ دیکھتے ہیں اس بار "توہین عدالت" کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف قانونی کارروائی ہوتی ہے، یا ایک بار پھر "عوام" کی بجاۓ "الیکشن کمیشن" کو ریلیف دیا جاتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1609070408929579011
انورلودھی کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے باجود آج اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کروانے میں ناکامی پر چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے تمام کو ممبران کو فوری استعفیٰ دینا چاہیے
https://twitter.com/x/status/1609038418104705024
میر محمد علی خان نے تبصرہ کیا کہ آج اسلام آباد میں ووٹر ووٹ دینے پہنچ گئے مگر الیکشن کمیشن کا عملہ نہیں پہنچا۔ ایسے نکلتا ہے دُنیا میں عزت کا جنازہ مُلک کا۔
https://twitter.com/x/status/1609099426005647361
قاسم سوری کا کہنا تھا کہ کسی کو کوئی شک تو نہیں رہ گیا کہ یہ شخص پی ڈی ایم کا مشترکہ عہدیدار ہے؟ عدالت کے بلدیاتی الیکشن کروانے کے فیصلے کے باوجو اس نے اپنے آقاؤں کی خوشنودی کے لیے ہٹ دھرمی کرتے ہوئے توہینِ عدالت کی اعلیٰ مثال کر دی ہی ہے، پاکستان میں اسوقت قانون صرف تحریکِ انصاف اور عام عوام پر لاگو ہے۔
https://twitter.com/x/status/1609105975159439360
فوادچوہدری نے لکھا کہ اسلام آباد میں ووٹر پولنگ اسٹیشن کے باہر کھڑے ہیں لیکن عدالت کے واضع احکامات کے باوجود انتخابات روک دئیے گئے ہیں،ووٹ سے خوفزدہ حکومت اپنے کٹھ پتلی الیکشن کمشنر کے ساتھ ملکرعوام اورآئین کا مذاق اڑا رہی ہے، عدالت اپنے فیصلے پرُعملدرآمد کروائے اورتوہین عدالت کی کاروائ کی جائے
https://twitter.com/x/status/1609050649865650176
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/raj1h1h1121.jpg