
اسلام آباد، کرنل کی کم عمر بیٹی نے 40 سالہ شخص کو گاڑی سے کچل دیا، ملزمہ فرار
اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کے علاقے ڈی 12 میں فوج کے ایک کرنل کی کم عمر بیٹی نے ڈرائیونگ سیکھنے کے دوران40 سالہ شخص کی جان لے لی۔
تھانہ گولڑہ میں لڑکی اور اس کے ملازم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے تاہم گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
مقدمہ درج کراتے ہوئے ہوئے حادثے میں متاثرہ خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے ملازم کے ساتھ زیرتعمیر مکان میں کام کی نگرانی کر رہی تھیں جب واقعہ پیش آیا۔
خاتون کے مطابق ایک تیزرفتار کار بے قابو ہو کر گرین بیلٹ پر بیٹھے اُن کے ملازم پر چڑھ دوڑی۔
https://twitter.com/x/status/1603022449465065472
خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملازم سلطان سکندر حادثے میں شدید زخمی ہوا اور اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق گاڑی سیکھنے والی لڑکی عدن تیمور اپنے ملازم سمیت جائے وقوعہ سے فرار ہو گئی ہے۔
پولیس نے حادثاتی دفعات کے تحت واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی ہے۔ ملزمہ فوجی کرنل کی بیٹی بتائی جاتی ہے جس کی عمر 14 برس ہے.
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/green-blttt.jpg