اسلام آباد،مبینہ طور پر ایک کرنل کی بیٹی نے 40 سالہ شخص کوگاڑی سے کچل دیا

green-blttt.jpg


اسلام آباد، کرنل کی کم عمر بیٹی نے 40 سالہ شخص کو گاڑی سے کچل دیا، ملزمہ فرار

اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کے علاقے ڈی 12 میں فوج کے ایک کرنل کی کم عمر بیٹی نے ڈرائیونگ سیکھنے کے دوران40 سالہ شخص کی جان لے لی۔

تھانہ گولڑہ میں لڑکی اور اس کے ملازم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے تاہم گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

مقدمہ درج کراتے ہوئے ہوئے حادثے میں متاثرہ خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے ملازم کے ساتھ زیرتعمیر مکان میں کام کی نگرانی کر رہی تھیں جب واقعہ پیش آیا۔

خاتون کے مطابق ایک تیزرفتار کار بے قابو ہو کر گرین بیلٹ پر بیٹھے اُن کے ملازم پر چڑھ دوڑی۔

https://twitter.com/x/status/1603022449465065472
خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملازم سلطان سکندر حادثے میں شدید زخمی ہوا اور اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق گاڑی سیکھنے والی لڑکی عدن تیمور اپنے ملازم سمیت جائے وقوعہ سے فرار ہو گئی ہے۔

پولیس نے حادثاتی دفعات کے تحت واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی ہے۔ ملزمہ فوجی کرنل کی بیٹی بتائی جاتی ہے جس کی عمر 14 برس ہے.
 

Lubnakhan

Minister (2k+ posts)
مطیع اللہ جان کو حکومت کی تبدیلی اور حکومت میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت سے کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا، تاہم جب کسی نابالغ کے جرم کی بات آتی ہے تو وہ سرگرم ہو جاتا ہے۔ یہ کوئی خبر نہیں ہونی چاہیے، اس معاملے کو پولیس آسانی سے حل کر سکتی ہے، ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ مجرم کی عمر 14 سال ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ بھی تباہ شدہ گاڑی کو دیکھ کر زخمی ہوئی ہے۔ اس معاملے کو غیر منصفانہ طور پر نہیں نمٹا جانا چاہئے۔

Matiullah Jan never had a problem with regime change and interference of establishment in government, however, when it comes to an offense by a juvenile, he becomes active. This matter can be easily solved by police, we shouldn’t forget that culprit is fourteen years old and by looking at the wrecked car, I am sure she also sustained injuries.This matter shouldn’t be dealt with unfairly.
 

Choudhry ji

Senator (1k+ posts)
Army officer ????? its ok they are exempted from any law & order ..... because they are our guardians ..what wrong if one poor citizen is killed .... IK = justice ..wake up Pakistan
 

انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)
کرنل صاحب کو فورا ایک نوی نکور گڈی رعایا کے پیسوں سے عطا کی جاۓ۔۔۔اِنہوں نے پی ٹی آئی واوں کا تعاقب کرنا ہے