اسسٹنٹ کمشنر کے چھاپے سے بچ کر بھاگنے والا بچہ کرکٹ لگنے سے جاں بحق

7mansehrabacha.jpg

مانسہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر کے چھاپےکے دوران بچ کر بھاگنے والا بچہ بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکراکر جاں بحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کی اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے عملے کےہمراہ پلاسٹ شاپنگ بیگز کےخلاف کریک ڈاؤن کیلئے بازارپر چھاپہ مارا، اسی دوران بازار میں شاپرز بیچنے والالڑکا انتظامیہ کےاہلکاروں کو دیکھ کر بھاگ کھڑا ہوا، اسسٹنٹ کمشنر کے مسلح گارڈز بچےکو پکڑنے کیلئے پیچھے بھاگے۔

بچہ اہلکاروں سے بچنے کیلئے پلاسٹک کےشاپرز ہاتھ میں تھامے چھت پر چڑھ گیا اور بھاگنے لگا اسی دوران ہائی وولٹیج بجلی تاروں سے ٹکڑا کر جھلس گیا اور موقع پرہی جاں بحق ہوگیا، بچے کو بجلی تاروں سے ٹکراتےدیکھ کر اے سی عوامی اشتعال سے بچنے کیلئے اپنے عملے کے ہمراہ موقع سے فرار ہوگئیں۔

https://twitter.com/x/status/1566760243505283073
عینی شاہدین کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کےمسلح گارڈز بچے کے تعاقب میں گئے تھے جس کی وجہ سے بچہ ڈر کر چھت کی طرف بھاگا اور تاروں سے ٹکرا گیا۔

واقعہ کےبعد بازار کی انجمن تاجران نے احتجاج کرتے ہوئے پورابازار بندکردیا ،تاجربرادری نے دھرنا دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسسٹنٹ کمشنر اور مسلح گارڈزپر قتل کا مقدمہ درج کیا جائے، وگرنہ احتجاج ختم نہیں ہوگا۔

ترجمان خیبر پختونخوا حکومت شوکت یوسفزئی نے واقعہ پر ردعمل دیتےہوئے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کروائی جائیں گی۔ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما بابر سلیم سواتی نے کہا کہ بیوروکریسی قانون کو بنیاد بنا کر عوام کو ہراساں کررہی ہے، اے سے شاپر بیچنے پر بچے کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جس کے ڈر سے بچہ بھاگ کھڑا ہوا۔
 

mughals

Chief Minister (5k+ posts)
what is happening in the country? where is judiciary? konsa oath lia hai unhoon nay
kisi ko ghoor lo tu marjao, kisi ko hans lo tu marjao.

Bhagao is laindy AC ko
 

mughals

Chief Minister (5k+ posts)
you are a leader, not a tik toker, you killed a human being. why are these losers allowed to pass in CSS exams. bhagao inhain. mulk ko tabah kardia hai
 

pkpatriot

Chief Minister (5k+ posts)
you are a leader, not a tik toker, you killed a human being. why are these losers allowed to pass in CSS exams. bhagao inhain. mulk ko tabah kardia hai
FA PASS ko log hur waqt kostay rehtay hein
BUT
Ye BA PASS konsa kum hein
They consider lick the feet of higher posts/ power and crush the poor.
 

Back
Top