اسرائیل کا تحفظ یقینی بنانے کے بعد

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
اسرائیل کا تحفظ یقینی بنانے کے بعد


پرسوں عراق میں جنگی مشن ختم کر دیں گے : اوباما
واشنگٹن+بغداد(اے ایف پی) صدر اوباما نے کہا ہے کہ عراق جنگ کے خاتمہ کے وعدہ پر قائم ہیں۔ ہفتہ وار ریڈیو خطاب میں امریکہ کے صدر نے انتخابی مہم کے دوران کئے گئے وعدہ کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں آپریشن ختم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراق سے فوجی آپرینش کے خاتمہ کے وعدہ پر اب بھی قائم ہیں۔ اب عراق اپنے راستہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔ آئندہ منگل امریکہ عراق میں جنگی مشن ختم کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ وطن لوٹنے والے امریکی فوجیوں کی دیکھ بھال پر توجہ دی جائے گی۔ صدر اوباما کی تقریر کا موضوع تھا جنگ ختم ہو رہی ہے ۔عراقی وزےر اعظم نور المالکی نے کہا ہے کہ القاعدہ مزےد حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے ۔ عراقی پولیس نے دارالحکومت بغدادکے جنوب میں گزشتہ روز ایک چھاپہ مارکارروائی کے دوران دو روز پہلے ہونیوالے کاربم دھماکوں کے الزام میں القاعدہ کے تین مشتبہ ارکان کوگرفتار کرلیا ہے۔

http://www.nawaiwaqt.com.pk/pakista...y-urdu-online/International/29-Aug-2010/38417