
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے طوفان پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور قیادت سے انہیں ہٹانے کا مطالبہ کرنے لگے ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پارلیمنٹ میں منی بجٹ پیش کرنے سے قبل پارٹی کے اندر سینئر پارٹی رہنماؤں کی جانب سے اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار سامنے آئے،مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان عباسی جیسے پارٹی رہنما تو پہلے ہی علی الاعلان اسحاق ڈار کی پالیسیوں پر تنقید کرچکے ہیں جبکہ دیگر پارٹی رہنماؤں نے بھی اب موجودہ معاشی صورتحال کے حوالے سے بولنا شروع کردیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1626178709203095552
بجٹ اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سینئر پارٹی رہنماؤں نے قیادت بشمول چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کو بھی آگاہ کردیا ہے جس طریقے اورجس انداز سے ملک کو معاشی طور پر چلایا جارہا ہے اس سے پارٹی کی ساکھ کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے، اسحاق ڈار کی پالیسیوں کی وجہ سے پارٹی نمائندگاہ عوام میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔
رپورٹ کے مطابق دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کےہوتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار صاحب کی سربراہی میں ایک علیحدہ حکومت کا تاثر بھی پایا جاتاہے،چند معاونین جن میں طارق باجوہ صاحب اور طارق پاشا شامل ہیں صرف و صرف وفاقی وزیر خزانہ کو ہی جوابدہ ہیں ، کہنےکو وہ وزیراعظم کےمعاون ہیں تاہم وہ وزیراعظم آفس جاتے تک نہیں ہیں۔
پارٹی کےسینئر رہنماؤں کی جانب سے اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیوں اور طریقہ کار پر شدید تحفظات کے اظہار کے بعد پارٹی قیادت سے انہیں عہدے سے ہٹانےکا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shshbaz45.jpg