اسحاق ڈار نے چینی کی قیمت میں اضافے کی وجہ کو ناقص گورننس قرار دے دیا

ishaq-dar-sugar-mills-pakistan.jpg


قیمت میں اضافہ ناجائز کاروباری طریقوں، ناقص گورننس اور استحصالی پالیسیوں کا نتیجہ ہے: سابق وزیر خزانہ

ملک بھر میں چینی کی شدید قلت کے حوالے سے خبروں پر سابق وفاقی وزیر خزانہ ورہنما مسلم لیگ ن اسحاق ڈار نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی وجہ ناجائز کاروباری طریقے اور ناقص گورننگ ہے۔ پی ڈی ایم حکومت کی طرف سے چینی کے وافر ذخائر کی موجودگی کی تصدیق کے بعد اڑھائی لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ پاکستان نے چینی برآمد کر کے 125 ملین ڈالرز کا قیمتی زرمبادلہ حاصل کیا۔

سینئر صحافی شہباز رانا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چینی کی قلت کے حوالے سے معروف انگریزی جریدے ٹریبون کی ایک رپورٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: پی ڈی ایم حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ ایک سکینڈل ہے۔ حکام نے حکومت کو آگاہ کیا کہ چینی کے ذخائر گھٹ کر صرف 23 لاکھ میٹرک ٹن رہ گئے ہیں جو اگلے کرشنگ سیزن سے پہلے تک کی ضروریات کیلئے ناکافی ہیں۔

شہباز رانا نے لکھا کہ نگران حکومت کی طرف سے چینی کی سمگلنگ کو روکنے کے لیے حکام کو کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ سابق حکومت کی طرف سے چینی کو برآمد کرنے کی اجازت دینے کے فیصلے کے بعد سے چینی کے ذخائر میں کمی آئی جس کی وجہ سے قیمت میں بھی 100 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہو گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1696384619719844057
سابق وفاقی وزیر خزانہ نے اپنے ردعمل میں لکھا کہ: اگلا کرشنگ سیزن شروع ہونے میں اڑھائی ماہ پڑے ہیں جس کا 16 نومبر سے آغاز ہو گا اس لیے چینی کے ذخائر کے حوالے سے بے سبب خطرے کی گھنٹی بجانا مناسب نہیں ہے! ماہانہ بنیادوں پر ملک میں چینی کی کھپت 5 لاکھ میٹرک ٹن کے قریب ہے جبکہ چینی کا موجودہ ذخیرہ 23 لاکھ میٹرک ٹن کے قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی کے ذخائر کا اس کی قیمت بڑے سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ ناجائز کاروباری طریقوں، ناقص گورننس اور استحصالی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت نے ملک میں موجود چینی کے ذخائر ، قومی کھپت، کرشنگ کے نتائج اور متعلقہ اداروں وحکام کی تصدیق کے بعد ہی چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی جس سے ملک کو قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوا۔

https://twitter.com/x/status/1696917795252969766
 

چاچا بوٹا

MPA (400+ posts)
بہت اچھے تو ۔ بودی سائیکلوں والے کے منشی بیٹے نے اب اپنا گنا مان لیا ہے تو ساتھ ہی اپنے اوپر خود ہی بے شمار لعنت بھیج لیں
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
i am surprised,

پٹواریوں کو چینی چور کا ،نعرا کیوں یاد نہیں آ رہا ؟


وجہ صاف ظاہر ہے...... سب سے بڑے چینی چور بقلم خود جو ہیں
 

Sarkash

Minister (2k+ posts)
Ye lando raam 1.5 saal kia aam choopta raha hai? abay yaad aya ye tou boot waly ka danda choopta raha hai