اسحاق ڈار اور شوکت ترین آمنے سامنے، ایک دوسرے پر لفظی وار

10ishaqdartarnaamby.jpg

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین ٹویٹر پر آمنے سامنے آگئےہیں، دونوں کے ایک دوسرے پر لفظی وار جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار اور شوکت ترین کے درمیان لفظی جنگ اس وقت شروع ہوئی جب اسحا ق ڈار نے عمران خان کے ایک بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان ملک کی سیکیورٹی و معاشی صورتحال کو نقصان پہنچانے والی گفتگو کررہے ہیں،عمران خان کی وجہ سے دنیا کی 27ویں بڑی معیشت کو 2022 میں 47 ویں نمبر پر پہنچ گئی ، یہ بدترین گورننس اور نااہلی اور کرپشن کی بھرمار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ جب سے خود غرض اور تکبر میں مبتلا عمران خان کو غیر آئینی طریقے سے وزارت عظمیٰ کی کرسی سے ہٹایا گیا ہے تو وہ پاگل ہوچکے ہیں، عمران خان اور وزیراعظم شہباز شریف کا موازنہ بنتا ہی نہیں ہے، شہباز شریف نے عمران خان کو سیکیورٹی اور نیشنل ایکشن پلان کے معاملے پر نیشنل ڈائیلاگ کیلئے دعوت دی مگر عمران خان کا غیر مہذب اور گھٹیا قسم کا رسپانس ہمارے لیے حیران کن تھا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ عمران خان خود کو عزت سے اپوزیشن میں دیکھنے کےبجائے ملک کو نیچےجاتا دیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

اسحاق ڈار نے اس دھواں دھار بیان پر سابق وزیر خزانہ شوکت ترین خاموش نا رہ سکے اور انہوں نے جوابی ٹویٹ داغ دی، شوکت ترین نے اسحاق ڈار کو اپنی معاشی سمجھ کو بہتر کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اعدادوشمار کا ہیرپھیر کرنے کی اپنی پرانی عادت چھوڑدیں، آپ لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں،آپ نے سوچا تھا آپ اس سب سے بچ جائیں گے؟

شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان دنیا کی 24ویں نمبر کی معیشت اپنی جی ڈی پی کی وجہ سے تھا، 2022 میں کورونا کے باوجود ہماری جی ڈی پی مزید بہتر ہوئی اور 23ویں نمبر پر آگئی ،آپ جسے 47ویں پوزیشن کہہ رہے ہیں وہ درحقیقت 42ویں ہے، اس وقت جی ڈی پی برائے نام ہے جو آپ کے جانے کے وقت 40ویں نمبر پر تھی۔
 
Last edited by a moderator:

Zulu76

MPA (400+ posts)
10ishaqdartarnaamby.jpg

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین ٹویٹر پر آمنے سامنے آگئےہیں، دونوں کے ایک دوسرے پر لفظی وار جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار اور شوکت ترین کے درمیان لفظی جنگ اس وقت شروع ہوئی جب اسحا ق ڈار نے عمران خان کے ایک بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان ملک کی سیکیورٹی و معاشی صورتحال کو نقصان پہنچانے والی گفتگو کررہے ہیں،عمران خان کی وجہ سے دنیا کی 27ویں بڑی معیشت کو 2022 میں 47 ویں نمبر پر پہنچ گئی ، یہ بدترین گورننس اور نااہلی اور کرپشن کی بھرمار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ جب سے خود غرض اور تکبر میں مبتلا عمران خان کو غیر آئینی طریقے سے وزارت عظمیٰ کی کرسی سے ہٹایا گیا ہے تو وہ پاگل ہوچکے ہیں، عمران خان اور وزیراعظم شہباز شریف کا موازنہ بنتا ہی نہیں ہے، شہباز شریف نے عمران خان کو سیکیورٹی اور نیشنل ایکشن پلان کے معاملے پر نیشنل ڈائیلاگ کیلئے دعوت دی مگر عمران خان کا غیر مہذب اور گھٹیا قسم کا رسپانس ہمارے لیے حیران کن تھا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ عمران خان ملک خود کو عزت سے اپوزیشن میں دیکھنے کےبجائے ملک کو نیچےجاتا دیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

اسحاق ڈار نے اس دھواں دھار بیان پر سابق وزیر خزانہ شوکت ترین خاموش نا رہ سکے اور انہوں نے جوابی ٹویٹ داغ دی، شوکت ترین نے اسحاق ڈار کو اپنی معاشی سمجھ کو بہتر کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اعدادوشمار کا ہیرپھیر کرنے کی اپنی پرانی عادت چھوڑدیں، آپ لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں،آپ نے سوچا تھا آپ اس سب سے بچ جائیں گے؟

شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان دنیا کی 24ویں نمبر کی معیشت اپنی جی ڈی پی کی وجہ سے تھا، 2022 میں کورونا کے باوجود ہماری جی ڈی پی مزید بہتر ہوئی اور 23ویں نمبر پر آگئی ،آپ جسے 47ویں پوزیشن کہہ رہے ہیں وہ درحقیقت 42ویں ہے، اس وقت جی ڈی پی برائے نام ہے جو آپ کے جانے کے وقت 40ویں نمبر پر تھی۔
Dar Co phansi Nawaz Lal Nehru Co gooli maro
 
Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Munshi Dar is a money launderer and a con man.Pakistan was never 27th largest economy.Pakistan’s GDP was approx $305 billion which places at number 40.Munshi is a compulsive liar and an expert at figure fudging.He was giving false data to IMF and was caught out.
 
Amal

Chief Minister (5k+ posts)

شریعت نے جس ہاتھ کے کاٹنے کا حکم دیا، ہم نے اس ہاتھ میں خزانے کی چابی دے دی ، بربادی تو ہونی تھی
اسلامی جمہوریہ پاکستان
 
Siberite

تم جانتے ہو شوکت ترین اس شرط پر وزیر خزانہ بنا تھا کہ اسکے خلاف بننے والے نیب کے سارے کیس پہلے ختم کیے جائیں ؟

اور پھر ایسے ہی ہوا تھا ۔
 
AbbuJee

اور یہ بات تم جانتے ہو کہ اسحاق ڈار کس شرط پر بنا کہ اس کے تمام کیس ختم ہوں گے جیسے شہباز شریف کے ختم ہوئے اور وہ ڈالر 300 سے اوپر لے کر جائے گا

اور پھر تم نے دیکھا ایسا ہی ہوا۔

اسکا علم تو تمہیں ہوگا لیکن شوکت ترین نے تو خود بیان دیا تھا کہ بغیر نیب کے کیسز ختم کیے ، وہ وزارت خزانہ نہیں سنبھالے گا ۔
 
نہ ڈالر کا پتہ نہ ہی مہنگائی کا

اسحاق ڈار کا منی لانڈرنگ کرنے کا بیان ہلفی اس کا بھی تمہیں نہیں پتہ
میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں ۔۔ یہ بھی تمھہیں نہیں پتہ۔

پھر تمہیں ریٹائیر ہو جانا چائیے