
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنما قمر زمان کائرہ نے آئینہ دکھانے پرسینئر اینکر کاشف عباسی کو کہا کہ آپ پی ٹی آئی کو سپورٹ کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں قمر زمان کائرہ اور کاشف عباسی کے دوران ووٹوں کی خریدوفروخت کی سیاست سے متعلق مکالمہ ہوا ،قمر زمان نے کہا کہ ہماری پارٹی اپنی اتحادی جماعت کے پاس گئی ہے کہ انتخاب میں پی ٹی آئی کے بجائے ہمارا ساتھ دیں اس میں کیا برائی ہے؟
کاشف عباسی نے کہا بالکل ٹھیک ہے آپ تحریک انصاف کی اتحادی جماعت کے پاس بھی جاسکتے ہیں کیونکہ وہ الگ جماعت ہے مگر سندھ ہاؤس میں جو ہوا وہ غلط تھا،وہاں ایم کیو ایم کے لوگ نہیں تھے وہ غلط تھا۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جو کچھ اس وقت پی ٹی آئی کررہی تھی وہ درست تھا؟ ہم اس وقت ان لوگوں کو تحفظ نا دیتے؟جو غلط ہے وہ غلط ہے۔
کاشف عباسی نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ میٹھا میٹھا ہپ ہپ کڑوا کڑوا تھو تھو،ہمیں یا تو اس طرف جانا ہے یا دوسری طرف۔
قمر زمان کائرہ سے جب کوئی جواب نہیں بن پڑا تو انہوں نے کہا کہ مجھے آپ سے بھی یہی توقع ہے کہ آپ ہر کسی کی غلطی پر ایسے ہی بات کریں،آپ پی ٹی آئی کی غلطیوں کو ایسے تنقیدکا نشانہ نہیں بناتے، میں آپ کے پروگرامز دیکھتا ہوں ، سنتا ہوں یہاں بیٹھ کر آبزرو کرتا ہوں ، آپ بڑے آرام سے ان کی غلطیوں پر بات کرتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1549793192937246720
کاشف عباسی نے کہا کہ میں نے اسی جگہ پر بیٹھ کر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے معاملے پر کہا تھا کہ یہ میری سمجھ سے باہر ہے ، آپ ٹی وی نہیں دیکھتے میں آپ کو کلپ نکلوا کر سنادیتا ہوں۔
پروگرام میں شریک رہنما پاکستان تحریک انصاف شبلی فراز کی جانب سے شریک چیئرمین پیپلزپارٹی پر تنقید کے جواب میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اگر اس موضوع پر بات کرنی ہے تو میری معذرت ہے، میں منت کرتا ہوں کہ موضوع بحث کو اس طرف نا لے کر جائیں کیونکہ اگر آپ اس طرف بحث کو لے کر جائیں گے تو میں عمران خان کے کردار کی دھجیاں اڑاکررکھ دوں گا۔
https://twitter.com/x/status/1549798835970514950
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/18kashifabbasikaira.jpg