ارشد کی میت لینے گئےتو اتھارٹیز خوفزدہ تھی جیسےارشد ابھی اٹھ بیٹھےگا: فواد

fawad-ch-muraed-saeed-ars.jpg

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ جب ارشد شریف کی میت لینے اسلام آباد ائیرپورٹ پر گئے تو دیکھا کہ اتھاٹیز کے لوگ یوں خوفزدہ تھے جیسے ارشد شریف ابھی اٹھ بیٹھے گا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ رات گئے ایئرپورٹ پر ارشد شریف کی میت کے دیدار کے لئے کھڑے تھے۔ یوں لگا اتھارٹیز میت سے ایسے خوفزدہ ہیں جیسے ارشد اٹھ ہی بیٹھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خفیہ والے فلمیں بنا رہے تھے۔ ایمبولینس کی جگہ بار بار بدلیں گی تاکہ لوگ جمع نہ ہوں، خوف چہروں پر جھلک رہا تھا۔ فواد چوہدری نے ارشد شریف کے لئے یہ بھی لکھا کہ "آہ کیسا مرنجاں مرنج یار آدمی مار دیا ظالموں نے".

https://twitter.com/x/status/1585142028987682817
واضح رہے کہ ارشد شریف کی میت نجی ایئرلائن کے ذریعے کینیا سے براستہ دوحا اور پھر اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچائی گئی جہاں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میت کو وصول کیا۔

میت وصولی کے لئے اسلام آباد ایئرپورٹ کے کارگو ٹرمینل پر مقتول ارشد شریف کے اہل خانہ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری، مراد سعید اور صحافی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق ارشد شریف کی نماز جنازہ جمعرات کو دوپہر 2 فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی جبکہ اسلام آباد ایچ الیون میں اُن کی تدفین کی جائے گی، میت کو ہسپتال منتقل کیا جائے گا جہاں قانونی کارروائی کے بعد اسے مردہ خانے میں رکھا جائے گا۔

ایئرپورٹ پر میت پہنچنے پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور وہاں موجود ہر شخص کی آنکھیں نم اور لہجہ غمزدہ تھا، ارشد شریف کے اہل خانہ غم سے چور نظر آرہے تھے۔

سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کا پاکستان میں بھی پوسٹ مارٹم کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ارشد شریف کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس اور انتظامیہ پمز ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے انتظامات کرے گی، اس سلسلے میں ڈاکٹرز کی 3 رکنی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

ارشد شریف کی والدہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پمز ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے دوران سینیئر سرجن بھی موجود ہوں۔
 
PakistanFIRST1

Minister (2k+ posts)

When TIPU Sultan was Martyred in 1799, same happened with FARANGI SAPAHI, History says they didnt approach the dead body for 30 mins , and ensured he is completely dead.
 
Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
اس پھوٹے فواد سے کوئ پوچھے کیا یہ اس کا رشتہ دار ھے یا ارشد شریف نے پی ٹی آئ جوائن کر لی تھی ؟ یہ اپنے لیڈر سے معلوم کرے کہ ارشد کو باھر جانے کا مشورہ کیوں دیا تھا ۔