
شہید صحافی ارشد شریف کی والدہ نے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کا چیف جسٹس کو خط لکھ کر اعلی سطحی جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہید ارشد شریف کی والدہ کی جانب سے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف شہید کے کیس کو متنازع ہونے سے بچایا جائے،ارشد شریف کے اہلخانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔
ارشد شریف کی والدہ نے خط میں موقف اپنایا کہ میرے شہید بیٹے کے کیس کو سیاسی منافقت اور بددیانتی سے بچایا جائے، اپنا کیس اللہ کی عدالت میں رکھ کر انصاف کی طلب گار ہوں۔
شہید صحافی ارشد شریف کی والدہ نے چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے میرا خط شہید بیٹے کے خط کی طرح سردخانے کی نظر نہیں ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1587756270194675712
یاد رہے کہ شہید ارشد شریف نے اپنی زندگی میں قتل کی دھمکیوں سے متعلق چیف جسٹس اور صدرمملکت کو خطوط لکھ کر تحفظ کی اپیل کی تھی مگر ان خطوط پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا اور ارشد شریف کو کینیا میں قتل کردیا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3aswaldiaxjbandial.jpg