
مرحوم شہید صحافت ارشد شریف کی تدفین کے بعد صحافی مطیع اللہ جان نے بتایا کہ ارشد کی والدہ نے ان سے کچھ شکوہ کیا تھا جس کے بارے میں انہوں نے بڑی تفصیل سے لکھا اور بتایا کہ کس طرح ان میں اور ارشدشریف میں بہت اچھی دوستی تھی۔
مطیع اللہ جان نے لکھا کہ ارشد شریف کو لحد میں اتارنے بعد بہت سے پرانے واقعات نظروں کے سامنے گھوم گئے، قبر سے چند گز دور ارشد کے والد اور بھائی کی قبریں تھیں جو قریب ہی قبر میں اتارے گئے، وہ دن بہت بھاری تھا مجھ پر، اس کے والد کا جنازہ گھر پر تھا، اس کے بھائی کی شہادت کی خبر ارشد تک پہنچانے کی ذمے داری مجھے دی گئی۔
https://twitter.com/x/status/1585717196784746496
انہوں نے کہا ارشد ایک بہادر صحافی کی طرح معاملے کی نزاکت کو بھانپ گیا اور میری بات پوری ہونے سے پہلے خود ہی سمجھ گیا، پھر ہم دونوں مل کر اس کی والدہ کو بتانے گئے اور شروع میں ان کو حادثے کا بتایا اور ارشد کے بھائی کے زخمی ہونے کا بتایا مگر ماں ہمیں دیکھ کر سب سمجھ چکی تھیں۔
https://twitter.com/x/status/1585717205185855488
صحافی مطیع اللہ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ارشد نے ماں کو گلے لگا لیا جس نے الٹا ارشد کو حوصلہ دینا شروع کر دیا، وہ بھاری دن بھی گزر گئے، قل پر ارشد شریف ساتھ بیٹھا اور کہا یہ انسان بہت ڈھیٹ نہیں ہوتا ہے کہ اس کے ساتھ بڑے سے بڑا حادثہ بھی ہو جائے تو وقت کے ساتھ وہ بھول جاتا ہے۔ پھر شاید میں نے اس پر زندگی کا فلسفہ جھاڑ دیا۔
https://twitter.com/x/status/1585717213264224257
انہوں نے کہا ارشد کے گھر کے جس ڈرائینگ روم میں دوستوں کی رات گئے تک کی محفل، سیاست اور اسٹیبلشمنٹ پر گفتگو اور ساتھیوں کے ساتھ طنز و مزاح ہوتا تھا اس روز اسی کمرے میں ارشد کی والدہ کے سامنے چند دوست صحافیوں کے ہمراہ ہاتھ باندھ کر کھڑا ہو گیا، اور پھر گھٹنوں کے بل زمین پر بیٹھ گیا۔
مطیع اللہ نے ارشد شریف کی والدہ کے گلے سے متعلق کہا کہ انہوں نے میرے افسوس کرنے پر مجھ سے بھی افسوس کیا مگر شکوہ بھی کیا ان فاصلوں کا جو میرے اور ارشد کے بیچ آ گئے تھے، انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں کیساتھ انٹرویوز کے دوران ارشد سے کی گئی گفتگو پر خوب ڈانٹ پلائی مگر پھر بھی کچھ لحاظ کر گئیں اور دلاسہ دیا اور پھر دعا بھی دی۔
https://twitter.com/x/status/1585717221673684993
ان کا کہنا تھا کہ شاید میں ایک ماں کی اس سے بھی زیادہ ڈانٹ کا حقدار تھا، اگر میری ماں زندہ ہوتی تو شاید مجھے اس سے بھی زیادہ ڈانٹ پلاتی اور اگر ارشد کی جگہ میں ہوتا اور میری جگہ ارشد تو میری ماں نے بھی ارشد کا کوئی لحاظ نہیں کرنا تھا کیونکہ ماں تو ماں ہوتی ہے۔
انہوں نے شہید ارشد کے ساتھ گزرے ایک واقعہ کا ذکر کیا کہ ایک بار ارشد کیساتھ گاڑی میں سفر کے دوران میں نے کچھ کھا کر اس چیز کا ریپر بے دھیانی میں باہر اچھال دیا، اچانک یوں لگا کہ بھونچال آ گیا ہے ارشد اونچی آواز میں شاؤٹ کیا اور طنز بھرے انداز میں کہا اوئے یار یہ کیا کیا تم نے۔ لندن کی تعلیم نے کچھ نہیں بگاڑا تمھارا۔
https://twitter.com/x/status/1585717230716624896
مطیع اللہ کہتے ہیں کہ قابو آنے کی اب میری باری تھی اس لیے کوئی جواب نہیں بن پڑا اور بس کھسیانی بلی بن گیا، ایسا ہم اکثر ایک دوسرے کے ساتھ کرتے تھے، مگر اس واقعے کے بعد کئی سال تک بلکہ اب بھی گاڑی میں کچھ کھایا تو ارشد کی وہ بلند آواز سنائی دیتی اور میں دل ہی میں ہنس دیتا۔
انہوں نے کہا کہ ارشد دوستوں کا دوست تھا مگر جس کا دشمن بن جاتا تو پھر اسے احساس دلاتا رہتا تھا، ایسا نہ کرنا شاید اس کے بس میں ہی نہیں تھا، اس کے چہرے کی مسکراہٹ اور آنکھوں کی چمک میں اس وقت انتہائی تیزی آ جاتی جب وہ دوستوں کی محفل میں ہوتا، چند دوستوں کے بیچ طنز و مزاح کا میچ پڑ جاتا۔
https://twitter.com/x/status/1585717239114010625
صحافی مطیع اللہ جان نے مزید کہا کہ سب اس کے چہرے کی مسکراہٹ، قہقہے لگاتی آنکھوں کو دیکھ کر ایسے فارم میں آ جاتے جیسے کوئی شاعر سامعین سے داد سمیٹتا جوش میں آ جائے، خود تو زیادہ تر خاموش رہ کر اپنی مستقل مسکراہٹ سے بولنے والے کی خوب حوصلہ افزائی کرتا پر بولنے والا سمجھتا کہ وہ واقعی اس کی باتوں سے محضوض ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ارشد شریف غصے کا تیز تھا مگر اپنے کام میں جدت اور محنت کا دھنی، ڈان ٹی وی کے دنوں میں سول ملٹری تعلقات کے حوالے سے انتہائی سخت اور مشکل خبروں پر بھی میرے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہوا اور فیصلہ غلط ہو یا صحیح وہ کسی کے کہنے پر بلاوجہ اسے تبدیل نہیں کرتا تھا اور جو اسے ایسا کرنے پر بغیر دلیل کے مجبور کرنے کی کوشش کرتا اس کو زیادہ ہزیمت اٹھانا پڑتی۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ مگر اس کے (ارشد شریف) ساتھ ساتھ وہ اس بات پر کامل یقین رکھتا تھا کہ جنگ اور محبت میں ہر چیز جائز ہے اور یہی وجہ تھی کہ اس سے ناراضگی کے بعد جو کچھ وہ کرتا اس سے فاصلے کم نہیں بڑھتے ہی رہتے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2mattiullahjan.jpg