
تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا سیل کی جانب سے کردار کشی کے پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مخصوص سوشل میڈیا ونگ کی جانب سے عمران اسماعیل اور شہید صحافی ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق سے متعلق غلط اور اخلاق سے گری خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔
اس پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ن لیگ کا میڈیا سیل گھٹیا اور اخلاق سے عاری مہم میں مصروف ہے میرے اور ارشد شہید کی فیملی خلاف مسلسل سوشل میڈیا پر غلط اور بے بنیاد افواہیں پہیلائی جارہی ہیں جس کی میں تردید اور مذمت کرتا ہوں۔
عمران اسماعیل نے یہ بھی اعلان کیا کہ جن لوگوں نے شہید ارشد شریف کی موت پر کیک کاٹے اور خوشیاں منائیں تھیں میں ان کے خلاف کارروائی کرنے جا رہا ہوں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ دعوے کیے جارہے ہیں کہ شہید ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے اپنے شوہر کی وفات کے بعد عدت کا وقت پورا ہونے سے پہلے ہی عمران اسماعیل سے شادی کرلی۔
اس شرمناک مہم کو چلانے والے یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ چونکہ عمران خان نے بشریٰ بی بی سے عدت میں نکاح کیا تھا اس لیے اسی شہید ارشد شریف کی اہلیہ اپنے لیڈر عمران خان کے نقش قدم پر چل رہی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1623171803542609920
یہ شرم ناک ٹویٹ کرنے والے یہ جانتے ہیں کہ یہ خبر جھوٹی ہے ہے مگر پھر بھی وہ اس انداز سے پیش کر رہے ہیں کہ کیا کوئی اس خبر کی سچائی سے متعلق تصدیق یا تردید کر سکتا ہے؟