ارشد شریف کی فیملی کےمتعلق پروپیگنڈا،عمران اسماعیل کان لیگی میڈیاسیل کوجواب

ismail-imran-arshad-ahsrof-wf.jpg


تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا سیل کی جانب سے کردار کشی کے پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مخصوص سوشل میڈیا ونگ کی جانب سے عمران اسماعیل اور شہید صحافی ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق سے متعلق غلط اور اخلاق سے گری خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

اس پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ن لیگ کا میڈیا سیل گھٹیا اور اخلاق سے عاری مہم میں مصروف ہے میرے اور ارشد شہید کی فیملی خلاف مسلسل سوشل میڈیا پر غلط اور بے بنیاد افواہیں پہیلائی جارہی ہیں جس کی میں تردید اور مذمت کرتا ہوں۔

عمران اسماعیل نے یہ بھی اعلان کیا کہ جن لوگوں نے شہید ارشد شریف کی موت پر کیک کاٹے اور خوشیاں منائیں تھیں میں ان کے خلاف کارروائی کرنے جا رہا ہوں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ دعوے کیے جارہے ہیں کہ شہید ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے اپنے شوہر کی وفات کے بعد عدت کا وقت پورا ہونے سے پہلے ہی عمران اسماعیل سے شادی کرلی۔

اس شرمناک مہم کو چلانے والے یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ چونکہ عمران خان نے بشریٰ بی بی سے عدت میں نکاح کیا تھا اس لیے اسی شہید ارشد شریف کی اہلیہ اپنے لیڈر عمران خان کے نقش قدم پر چل رہی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1623171803542609920
یہ شرم ناک ٹویٹ کرنے والے یہ جانتے ہیں کہ یہ خبر جھوٹی ہے ہے مگر پھر بھی وہ اس انداز سے پیش کر رہے ہیں کہ کیا کوئی اس خبر کی سچائی سے متعلق تصدیق یا تردید کر سکتا ہے؟
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

گندگی کا انبار پاکستان کی پورن ٹرینڈ سیٹر مریم نواز کے کارندے ہوں اور وہ اخلاق سے گری ہوئی باتیں نہ کریں؟؟؟ یہ ہو نہیں سکتا . بہت بےغیرت عورت ہے یہ لُچّی مریم نواز . جس شریف خاتون کی عزت یہ لُچّی تار تار کروا رہی ہے وہ اسی کے سپیچ رائٹر عرفان صدیقی کی بیٹی ہے . اس بڈھے کو بھی اپنی لیڈر کی طرف سے یہ کچھ کروانے پر ڈوب مرنا چاہیے
 

Lubnakhan

Minister (2k+ posts)
یہ مسلم لیگ ن کی پہچان ہے۔ آئیے واقعات کی حالیہ ترتیب میں دیکھتے ہیں، ہم نے اسد تور اور عامر میر (حامد میر کے بھائی) کو عمران خان کی اہلیہ فرح گوگی اور عمران ریاض خان کے خلاف مہم چلاتے ہوئے دیکھا۔ ان کا بنیادی ہدف مختلف خواتین کے کردار کو خراب کرنا تھا۔ وہ یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ یہ لوگ اخلاقی طور پر بدعنوان ہیں اور ان کے کردار بہت زیادہ ہیں۔ آپ انہیں یہ دعویٰ کرتے ہوئے بھی پائیں گے کہ چونکہ ان کا تعلق اعلیٰ گھرانوں سے ہے انہیں خواتین کے بارے میں کیچڑ اچھالنے اور گھٹیا پن اور غلط الزامات میں ملوث نہیں ہونا چاہئے لیکن وہ بالکل وہی کرتے ہیں۔ پیروکار اس گٹر سوچ کی تائید کرتے ہیں۔ اسی طرح جب انہوں نے فواد کی بیوی کو دیکھا اور وہ مریم سے کم عمر اور ذہین (بہت زیادہ سمارٹ) لگ رہی تھی تو انہوں نے میڈیا کی توجہ ان کی پہلی بیوی پر نہیں بلکہ ان کی چھوٹی بیوی پر مرکوز کرنے پر سوال اٹھانا شروع کر دیے، یہ سوچے بغیر کہ پہلی بیوی نے کبھی اپنے شوہر کے ساتھ اظہار یکجہتی نہیں کیا۔ (اس کے پاس اس کی وجوہات ہونی چاہئیں)۔
 

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
Imran Ismail hi kiyon? Wesay koi pata bhi nhi hota, ho sakta hay akhir mayn khabar sach hi nikal aaye, pehly tou saray aisay hi kehtay hayn, wo Khan saab ki shaadi ki bhi jab khabrayn aaye thi tou start mayn kaafi shor sharaba machaya gaya tha lakin baad mayn na sirf maan liya jata raha balkay kisi sharmindagi ka izhaar bhi nhi kiya gaya