
لیفٹیننٹ جنرل آصف غور نے سینئر صحافی ارشد شریف کےبہیمانہ قتل پر سوگ مناتےہوئے اپنی ٹویٹر پروفائل سیاہ کردی ہے، ٹویٹر پرآصف غفور کی ماضی میں ارشد شریف کو خراج تحسین پیش کرنے کی ایک ٹویٹ پر گردش کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق افریقی ملک کینیا میں پاکستان کے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کےبعد پورا ملک اس وقت حالت سوگ میں ہے، اس غم میں عوام کے ساتھ ساتھ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی شریک ہیں اور اپنے اپنے طورپر اس واقعہ پر افسوس کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل آصف غفور جو اس وقت کور کمانڈر کوئٹہ کے طور پر فرائض سرانجام دے ہیں نے بھی ارشد شریف کی موت پر اپنے ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ کی ڈی پی سیاہ کرکے اس سوگ میں شرکت کی ہے۔

ٹویٹر صارفین کی جانب سےلیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کی جانب سے ماضی میں ارشد شریف کی کارکردگی کو سراہے جانے کی ایک ٹویٹ بھی شیئر کی جارہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1584564079955361793
یہ ٹویٹ جون 2019 کی ہے جب ارشد شریف نے عید کے موقع پر پاک فوج کے شہداء کیلئے ایک خصوصی پروگرام کیا تھا اور اس عید پر شہداء کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عید کی خوشیاں ان کے نام کی تھیں۔
https://twitter.com/x/status/1136118130294579200
آصف غفور نے اس کاوش کو سراہتے ہوئے ارشد شریف کو ٹیگ کرکے ایک ٹویٹ کی تھی اور کہا تھا کہ "جناب ارشد شریف صاحب، آپ کی کاوشوں خصوصا شہداء کیلئے محبت اور عزت کو سراہنے کیلئےشکریہ کا لفظ بہت چھوٹا ہے، یقینا آپ کا یہ پروگرام ہر دل پر اثرکرے گا"۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/18asifghafoorblackdp.jpg