
سینئر صحافی ارشد شریف کی اہلیہ نے اہم انکشاف کردیا، انہوں نے کہا اے بی این کو انٹرویو میں بتایا کہ کیس کوئی وکیل لینے کو تیار نہیں مگر اس پر تاحال کسی کو حیرانگی نہیں ہوئی، بیشتر وکلا نے کیس لڑنے سے معذرت کرلی یہاں تک کہ ارشد صاحب کے وکیل دوست بھی کیس لڑنے کی آفر کرکے پیچھے ہٹ گئے۔
سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کر دی تھی، ریمارکس دیئے تھے کہ اہم معاملہ ہے بے نتیجہ نہیں چھوڑیں گے، فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کس نے لیک کی ہمیں پتہ کرکے بتائیں۔
https://twitter.com/x/status/1625713996954324992
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے ارشد شریف ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی تھی، جے آئی ٹی نے قتل کی تحقیقات پر رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی، عدالت کے استفسار پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا تھا کہ فارن آفس اور جے آئی ٹی کی رپورٹس جمع کروا دی ہیں، دفتر خارجہ کی رپورٹ میں ان کی معاونت کے حوالے سے تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/wife-arshad-sharif-adv.jpg