ارشد شریف کا قتل کیس،عمران خان کا تحقیقاتی کمیشن کےسامنے پیش ہونےکا اعلان

imran-khan-arshad-sharif-pak.jpg


چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ارشد شریف قتل کیس میں تحقیقاتی کمیشن میں پیش ہونے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کے دوران خبر رساں ادارے انڈپینڈنٹ اردو کو دیئےگئے انٹرویو میں کہا کہ ارشدشریف قتل کیس میں تحقیقات کیلئے کمیشن نے بلایا تو میں ضرور جاؤں گا۔

عمران خان نے بتایا کہ ارشد شریف شیریں مزاری اور مرادسعید سے بھی رابطے میں تھا، کمیشن نے بلایا تو شیریں مزاری اور مراد سعید بھی پیش ہوں گے۔


چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا بڑے واضح طور پر اس کی جان کو خطرہ تھا، یہاں تو ارشد شریف پر زندگی تنگ کردی گئی تھی، وہ نہیں جانا چاہتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اسے باہر جانے کو کہا تھا، میں نے اس سے کہا باہر بیٹھ کر کم از کم تمہاری آواز تو بند نہیں ہوگی۔

لانگ مارچ کے بعد بھی اگر عمران خان کا جلد انتخابات کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا تو اس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے زندگی میں ہار نہیں مانی اور سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کہ مارچ کامیاب نہیں ہوگا کیونکہ یہ ختم ہی نہیں ہو گا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ان کا کیا خیال ہے میں اسلام آباد میں رُک جاؤں گا؟ میرا پورا پلان بنا ہوا ہے اس کے بعد کیا کرنا ہے اور اس کے بعد کیا کرنا ہے۔

عمران خان کا اسلام آباد کے ریڈ زون میں توسیع اور لانگ مارچ کا رخ راولپنڈی کی طرف کرنے کی چہ مہ گوئیوں پر کہنا تھا کہ جانا تو ہم نے اسلام آباد ہے لیکن اس کے بعد ہم کیا کریں گے وہ ابھی میں کسی کو نہیں بتا رہا مگر آئین اور قانون کے دائرے میں ہی رہیں گے۔
 
Last edited by a moderator:

Amatuka

MPA (400+ posts)
Jub Arshad Shareef nae president or chief justice ko tahajud kae liyae khat likha to sub soae rahae. Ab IK ko bula liya, insaaf ka bol bala kernae kae liyae. Waqae insaaf andha hota hae.