ارشد شریف قتل کیس کے ملزمان کو پاکستان لانے پر غورکررہے ہیں، دفتر خارجہ

arshahahiih.jpg

وفاقی وزارت خارجہ نے شہید ارشد شریف قتل کیس کے ملزمان کو واپس لانے کا عندیہ دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل کیس سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران وفاقی وزارت خارجہ نے اپنا جواب عدالت میں جمع کروایا ، جواب میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ارشد شریف قتل کیس کے ملزمان کو پاکستان منتقل کرنے پر غورہورہا ہے۔

جواب میں موقف اپنایا گیا ہے کہ وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات اور کینیا میں ارشد شریف کے قتل سے متعلق اتھارٹیز سے تفتیش و شواہد کے حصول کیلئے پاکستانی مشن سے بھی پہلے ہی روابط شروع کردیئے تھے،وزیراعظم پاکستان نے بھی کینیا کے صدر کو ٹیلی فون کرکے تفتیش میں تعاون کی درخواست کی تھی۔

وزارت خارجہ کے مطابق کینیا میں ہمارے روابط جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے، دفتر خارجہ تفتیش کو آگے بڑھانے کیلئے بین الاقوامی اداروں کی معاونت حاصل کرنے کیلئے طریقہ کار اور کینیا میں ارشد شریف کے قتل کے ملزمان کو پاکستان منتقل کرنے پر غور کررہا ہے، کینیا میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بھی کیس کی تفتیش میں تیزی لانے کیلئے ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے اس کیس کے حوالے سے شواہد اکھٹے کرنے اور قانونی معاونت حاصل کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست بھی بھجوادی گئی ہے، دفتر خارجہ اسپیشل جے آئی ٹی کے ساتھ بھی مکمل تعاون کرے گا، تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تمام قانونی آپشنزپر غور جاری ہے۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Topi drama.Khurram aur Waqar ya tu khud underground chalay jayain gein ya unhain marwa dia jaya ga.SC ne bhi FIR theek nahi ki.Kenya police ke wo teen log jinho ne goli marany ka etraf kia.un ka naam FIR mein shamal nahi howa.
Ye Sou Moto mili baghat lag raha ha.Afsos hamaray kitnay high level ke judges bhi compromised hain.
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
وزارت خارجہ کی مجال ہے؟ کینیڈین شہریوں کو پاکستان لائیں جو باجوہ اور اس کی گندی ٹیم کے خلاف گواہ بنیں۔ا ہوں نے نہ اس کی جان یہاں چھوڑی نہ دوبئی نہ کینیا۔
وزارت خارجہ موجودہ یا سابقہ ان کے دباؤ سے باہر ہو سکتی ہے؟ یہ والی تو بہت ہی احسان مند ہے جسے پاکستان سے ووٹ لے کر وفاق میں حکومت بنانے کا خواب تک نہیں آسکتا وہ کھسرایہ سب کرے گا؟ ناممکن ۔البتہ ثبوت مٹانے میں مدد مل سکتی ہے ان سے یا جعلی کہانیاں بنانے میں