
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے ارشد شریف قتل کے خلاف تین دسمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دینےکا اعلان کردیا ہے۔
خبررساں ادارے اے آروائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ایف یو جے کے سیکرٹری رانامحمد عظیم نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ارشد شریف کے قتل کے خلاف 3 دسمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا جائے گا، اس موقع پر انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ کے صحافی بھی دھرنے میں شریک ہوں گے۔
سیکرٹری پی ایف یو جے رانا محمد عظیم نے ارشدشریف قتل کیس میں اے آروائی نیوز کے مالک سلمان اقبال کو پھنسانے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس معاملے میں سلمان اقبال کو پھنسانے کی کوشش کررہی ہے، ایسی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے پی ایف یو جے کے احتجاج کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو شہید کیا گیا، ظلم کیا گیا، اگر کسی کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جاتا تو مزید شہادتیں نا ہوتیں، اس ایشو کو اٹھائے رکھنا ہے، جب تک ملزمان کو پھانسی پر لٹکایا نہیں جائے گا میں پی ایف یو جے کے شانہ بشانہ کھڑی رہوں گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pfujahshs.jpg