
ارشد شریف شہید کی والدہ نے بند لفافے میں درخواست چیف جسٹس کو دیدی۔ درخواست میں وہ نام ہیں جن کو ارشد شریف شہید کی والدہ، قتل کے مقدمے میں نامزد کرنا چاہتی ہیں
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ارشد شریف نے ان کو بتایا تھا کہ اگر اسے کچھ ہوا تو جنرل ر باجوہ، جنرل ندیم انجم، میجر جنرل فیصل نصیر، بریگیڈءر شفیق ملک، بریگیڈءر فہیم رضا، کرنل رضوان اور کرنل نعمان ذمےدار ہوں گے۔



ارشد شریف کی والدہ نے جنرل ر قمر باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم، میجرجنرل فیصل نصیر، بریگیڈیئر شفیق، بریگیڈیئر فہیم، کرنل رضوان، کرنل نعمان، کینیا میں وقار اور خرم وغیرہ کو نامزد کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1600420685318266880
اس سے قبل ارشد شریف کی والدہ نے سپریم کورٹ میں بیان دیا تھا کہ یں نے ایک رپورٹ تیار کی ہے کہ کیسے میرے بیٹے کو پہلے دبئی پھر وہاں سے نکالا گیا، میں چاہتی ہوں جو میرے ساتھ ہوا ہے وہ کسی اور ماں کے ساتھ نہ ہو۔
ارشد شریف کی والدہ کا کہنا تھا کہ یں نے ان تمام افراد کے نام لکھے ہیں جنہوں نے میرے بیٹے کو مارا ہے، اسے دھمکیاں مل رہی تھیں کہ زمین تنگ کر دیں گے،زندہ نہیں چھوڑیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس کی مدعیت میں ارشدشریف کے قتل کی ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی جس میں تین ملزمان خرم، وقار اور طارق کو نامزد کیا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/arshaiahsaa.jpg