
ارشد شریف قتل سے متعلق فیصل واوڈا کا بڑا دعویٰ
تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے صحافی ارشد شریف قتل کیس سے متعلق بڑا دعوٰ کردیا، ارشدشریف کا قتل جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننےسے روکنے کیلئے تھا، جنرل عاصم منیر کو ہٹانے سے متعلق باتیں بالکل درست ہیں دھرناجنرل عاصم منیر کا تقرر روکنے کیلئے دیا گیا تھا۔
ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کچھ لوگوں نےپوری کوشش کی کہ جنرل عاصم منیرآرمی چیف نہ بنیں عمران خان نےعاصم منیر کو سینیٹ مینج کرنے کا کہا انہوں نےمنع کر دیا۔
فیصل واوڈا کے مطابق عمران خان نےجنرل عاصم منیر کو ایمانداری سےکام کرنے پر ہٹایا تھا جنرل عاصم منیر کو کہا تھا جو کرنےجا رہے ہیں آپ کیلئےنقصان دہ ہوگا انہوں نےکہا! فیصل واوڈا آپ کہہ رہے ہو اپنے ملک کیساتھ بےایمانی کروں؟ جنرل عاصم منیر نےعمران خان کےسامنےشواہدپیش کیے جنرل عاصم منیر کو جس نےشواہد پیش کیے اگلے دن انہیں ہٹا دیا گیا،شہزاد اکبر تنہا نہیں تھے انہیں ایک خاص آدمی کی سپورٹ حاصل تھی۔
کینیا حکام صحافی ارشد شریف قتل کیس میں مزید تعاون سے پھر انکار کر چکے ہیں، سپریم کورٹ کے سوموٹو نوٹس پر پاکستان نے کینیا کے حکام سے خط لکھ کر ارشدشریف قتل کیس کی نئی تحقیقات کیلئے اجازت مانگی تھی،خط کے جواب میں کینین حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش میں پاکستان کے عمر شاہد حامد اور اطہر وحید سے بھرپور تعاون کیا تھا، نئی تحقیقات کا بھی مختلف نتیجہ نہیں نکلنے لگا۔
کینیا کے حکام کا کہنا ہے کہ ارشد شریف قتل کیس میں ضروری تعاون پہلے ہی کرچکے،سپریم کورٹ کا حکم پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے،کینیا کے حکام 5 سے زائد بار پاکستان کی درخواست رد کرچکے ہیں،ارشد شریف قتل کیس میں سپریم کورٹ نے ازخودنوٹس لے کر نئی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔